Book Name:Apni Islah Kyun Zaroori Hai?

نہیں ہے *نِجات کا دار ومدار مال ودولت، عیش وعِشْرَت پر نہیں ہے *نِجات کا دار ومدار اُونچے مَنصب پر نہیں ہے *نِجات کے لیے صرف عِلم حَاصِل کرنا کافی نہیں۔ آخِرت میں نِجات کے لئے اپنی اِصْلاح کرنا بھی ضروری ہے، جو اپنی اِصْلاح کرنے میں کامیاب رہا، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک کی رَحْمت اور اس کےپیارے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شَفَاعت سے جنّت کا حق دار ہو گا مگر جو اس دُنیا میں خود کو راہِ  ہِدایَت پر نہ لا سکا، وہ آخرت میں بھی مَحْرُوْم  ونامُراد ہی رہے گا، اللہ پاک قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے:

وَ مَنْ كَانَ فِیْ هٰذِهٖۤ اَعْمٰى فَهُوَ فِی الْاٰخِرَةِ اَعْمٰى (پارہ:15، بنی اسرائیل:72 )

ترجمہ کنزُ العِرفان:اور جو اِس زندگی میں اَندھا ہو گا وہ آخرت میں بھی اَندھا ہو گا۔

تفسیر نُورُ الْعِرفان میں اس آیت کے تحت لکھا ہے: یعنی دُنیا میں جس کا دِل اَندھا رہا، ہِدایَت قبول نہ کی، وہ آخرت میں نِجات اور جنّت کی راہ دیکھنے سے اندھا ہو گا۔([1])

غور فرمائیے! *اللہ پاک نے ہمیں نماز پڑھنے کا حکم دیا، جو شخص نماز کی تَلقین تو کرے مگر خود نماز نہ پڑھے کیا اُس نے حکمِ الٰہی پر عَمَل کیا؟ *اللہ پاک نے روزے رکھنے کا حکم دیا *اللہ پاک نے جُھوٹ *غیبت *چُغلی *حَسَد *تکبُّر *بَدگُمانی *وَعدہ خِلافی *اِلزام تراشی *گالی گلوچ سے بچنے *نِگاہیں نیچی رکھنے *والدین کا اَدب کرنے *بہن بھائیوں کے حُقُوق کا خَیال رکھنے *پڑوسیوں کے ساتھ نیک سُلوک کرنے *رشتے داروں کے ساتھ بھلائی کرنے *ظاہِری گُنَاہوں سے بچنے *باطنی بیماریوں سے چھٹکارا پانے کا حکم دیا، اگر کوئی ان سب کاموں کی دوسروں کو تَلقین تو کرے مگر خود ان پر


 

 



[1]...تفسیر نورالعرفان،پارہ:15، سورۃ بنی اسرائیل،تحت الآیۃ:72، صفحہ:797خلاصۃً۔