Book Name:Ya ALLAH! Mein Hazir Hon
لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ (یعنی یا اللہ ! میں تیرے ہر ہر حکم پر سر جھکاتا ہوں)، ہم غور کریں ! اللہ پاک نے ہمیں کس کس بات کا حکم دیا ہے؟ رَبّ فرماتا ہے:
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ (پارہ:1،سورۂ بقرۃ:43)
ترجَمہ کنزُ الایمان:نماز قائم رکھو۔
اب ہم نے کیا کہنا ہے؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ،یا اللہ !میں حاضر ہوں۔
اللہ پاک فرماتا ہے :
وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ (پارہ:1،سورۂ بقرۃ:43)
ترجَمہ کنزُ الایمان: زکوٰۃ دو۔
ہم نے کیا کہنا ہے؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ،یا اللہ !میں حاضر ہوں۔
رَبّ نے فرمایا:
كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ (پارہ:2،سورۂ بقرۃ:183)
ترجَمہ کنزُ الایمان: تم پر روزے فرض کیے گئے۔
ہم نے کیا کہنا ہے؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ،یا اللہ !میں حاضر ہوں۔
رَبّ فرماتا ہے :
ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪- (پارہ:2،سورۂ بقرۃ:208)
ترجَمہ کنزُ الایمان: اسلام میں پورے داخل ہو۔
بندے نے کیا کہنا ہے؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ،یا اللہ !میں حاضر ہوں۔
رَبّ فرماتا ہے:
اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰكُمْ (پارہ:3،سورۂ بقرۃ:254)
ترجَمہ کنزُ الایمان: ہمارے دئیے میں سے خرچ کرو۔