Ya ALLAH! Mein Hazir Hon

Book Name:Ya ALLAH! Mein Hazir Hon

بندے نے کیا کہنا ہے؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ،یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

   رَبّ فرماتا ہے :

اتَّقُوا  اللّٰهَ  حَقَّ  تُقٰتِه  (پارہ:4،سورۂ آلِ عمران:102)

ترجَمہ کنزُ الایمان: اللہ سے ڈرو جیسا اُس سے ڈرنے کا حق ہے۔

بندے نے کیا کہنا ہے؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ،یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

  رَبّ فرماتا ہے :

 لَا  تَاْكُلُوا  الرِّبٰۤوا  (پارہ:4،سورۂ آلِ عمران:130)

ترجَمہ کنزُ العرفان: سود نہ کھاؤ۔

بندے نے کیا کہنا ہے؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ،یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

رَبّ فرماتا ہے :

لَا  تَكُوْنُوْا  كَالَّذِیْنَ  كَفَرُوْا   (پارہ:4،سورۂ آلِ عمران:156)

ترجَمہ کنزُ الایمان: ان کافروں کی طرح نہ ہونا۔

بندے نے کیا کہنا ہے؟لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ،یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

رَبّ فرماتا ہے :

لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ  (پارہ:5،سورۂ نساء:29)

ترجَمہ کنزُ الایمان: آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق نہ کھاؤ۔

یعنی رشوت نہ کھاؤ، سُود نہ کھاؤ، ناحق دوسرے کے مال پر قبضہ مت کرو، بندے نے کیا کہنا ہے؟لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ،یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

رَبّ فرماتا ہے :