Book Name:Qurbani Aur Dil Ki Kaifiyaat

پیارے اسلامی بھائیو! تقویٰ کے تقاضوں میں سے ہی ہے کہ قُربانی کرنے میں جذبۂ * اِخْلاص بھی ہو * جذبۂ اِیْثَار بھی ہو * اللہ پاک کی رِضا کے لئے تَنْ مَنْ، دَھن لُٹا دینے کا عَزْم بھی ہو * جب جانور کے گلے پر چُھری رکھی جائے تو بندہ محبتِ اِلٰہی سے سرشار ہو * دِل ہی دِل میں اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کر رہا ہو مولیٰ! جانور کی قُربانی کا حکم ہوا، میں تیری رِضا کے لئے جانور قُربان کرتا ہوں * اِلٰہی! نفسانی خواہشات کو قُربان کر کے، تیری رِضا والے کام کرنا بھی تجھے مَحْبوب ہے، مولیٰ! آج سے تیری رِضا کے لئے نَفْسِ اَمَّارہ کو بھی مارتا ہوں، آج کے بعد کبھی نفس و شیطان کے بَہْکاوے میں آکر تیری نافرمانی نہیں کروں گا * اے میرے پاک پروردگار! آج تیرے حکم سے جانور قُربان کر رہا ہوں، تیری رِضا کے لئے، تیرے دِین کی خاطِر وقت کی بھی قُربانی دیا کروں گا * مولیٰ! جب مؤذِّن حَیَّ عَلَی الْفَلَاح پُکارے گا تو نیند کی، اپنی دُکان کی، کاروبار کی، دُنیوی کام کاج کی قربانی دے کر فوراً مسجد میں حاضِر ہو جایا کروں گا * بلکہ اے میرے پیارے اللہ پاک! نفس کی خواہشات، وقت اور مال وغیرہ تَو کیا، تیری رِضا کی خاطِر اگر مجھ سے جان کی قُربانی بھی مانگی جائے تو ہر گز پیچھے نہیں رہوں گا بلکہ

یہ اِک جان کیا ہے، اگر ہوں کروڑوں                                           تیرے نام پر سب کو وارا کروں میں([1])

اللہ پاک ہمیں ایسی باکمال قُربانی کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و سَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...سامانِ بخشش، صفحہ:152۔