Book Name:Qurbani Aur Dil Ki Kaifiyaat

عِیْدُ الاَضحیٰ کا سب سے پسندیدہ عمل

حدیث پاک کی مشہور کتابوں؛ تِرْمذِی و اِبْنِ ماجہ میں مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ، طیبہ طاہرہ رَضِیَ اللہُ عنہا سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و سَلَّم نے فرمایا: یَوْمُ النَّحْر ( قربانی کے دِن ) آدمی کے اَعْمال میں اللہ پاک کے ہاں سب سے پسندیدہ عَمَل ( قربانی کے جانور کا) خُون بہانا ہے۔ بےشک قربانی روزِ قیامت اپنےسینگوں، بالوں اور کُھروں کے ساتھ لائی جائے گی اور بے شک ( قربانی کے جانور کا ) خُون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ پاک کے ہاں بلند مقام پر پہنچ جاتا ہے۔ ([1])

نشانی ہے وفا کی اور اِک نعمت ہے قربانی

خُدا کے دوست ابراہیم کی سُنّت ہے قربانی

مسلمانو! کبھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹنا

وقارِ دِین ہے، اسلام کی شوکت ہے قربانی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قربانی کرنے میں دِلی کیفیات کی اہمیت

پیارے اسلامی بھائیو! آج اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! لاکھوں لاکھ مسلمان قُربانی کرنے کی سَعَادت حاصِل کریں گے، اللہ پاک سب کی قُربانی اپنی پاک بارگاہ میں قُبُول فرمائے۔ یہ بات ذِہن میں بِٹھا لیجئے کہ قُربانی قُبُول ہونے میں سب سے زیادہ جِس چیز کی اَہمیت ہے، وہ


 

 



[1]...ترمذی، ابواب الاضاحی، باب ما جاء فی فضل الاضحیۃ، صفحہ:383، حدیث:1493۔