Book Name:Qurbani Aur Dil Ki Kaifiyaat

ہدایت نصیب فرمائے! یہ وقت تماشا دیکھنے کا نہیں بلکہ رَحم دِلی کے سبب آنسو بہانے کا ہے، اُس جانور کی خُوش قسمتی کہ وہ اللہ پاک کے نام پر قُربان ہو رہا ہے، اس کی خُوش قسمتی پر رشک کرنے کا وقت ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! یہ مُقَدّس اور مبارَک کیفیات ہیں، جو قُربانی کے وقت ہمارے دِل میں ہونی چاہئے (1):اللہ پاک کے حکم پر عَمَل کر رہے ہیں، اس بات کی خوشی ہو (2):دِل میں جذبۂ اِخْلاص موجود ہو (3):جانور کے حق میں رحمدِلی کا جذبہ ہمارے اندر موجود ہو، یہ جذبات اور کیفیات دِل میں رکھ کر قُربانی کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! قُربانی اللہ پاک کےہاں قُبُول بھی ہو گی اور اس کی بَرَکت سے اِیمان بھی مَضْبُوط ہو گا۔

عطا کر دے اخلاص کی مجھ کو نعمت                                 نہ        نزدیک        آئے        ریا        یاالہٰی!([1])

 قربانی اور تقویٰ کے تقاضے

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے آیتِ کریمہ سُنی، اللہ پاک نے فرمایا:

لَنْ یَّنَالَ اللّٰهَ لُحُوْمُهَا وَ لَا دِمَآؤُهَا وَ لٰكِنْ یَّنَالُهُ التَّقْوٰى مِنْكُمْؕ   (پارہ17،الحج:37)

تَرْجَمۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اللہ کے ہاں ہرگز نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں اور نہ ان کے خون، البتہ تمہاری طرف سے پرہیزگاری اس کی بارگاہ تک پہنچتی ہے۔

یہ آیت ہمیں سبق دے رہی ہے کہ اپنی قربانی کو قبولیت کے لائق بنانے کے لئے تقویٰ کے تقاضوں پر عمل کرنا ضروری ہے، مثلاً * قَصَّاب کے ساتھ مُعَاملہ طَے کرنے


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:106 ملتقطًا۔