Book Name:Qurbani Aur Dil Ki Kaifiyaat

دِل کی کیفیات ہیں۔ اللہ پاک قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے:

لَنْ یَّنَالَ اللّٰهَ لُحُوْمُهَا وَ لَا دِمَآؤُهَا وَ لٰكِنْ یَّنَالُهُ التَّقْوٰى مِنْكُمْؕ

(پارہ17،الحج:37)

تَرْجَمۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اللہ کے ہاں ہرگز نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں اور نہ ان کے خون، البتہ تمہاری طرف سے پرہیزگاری اس کی بارگاہ تک پہنچتی ہے۔

تَفسِیْر صِراطُ الْجِنان میں اس آیت کے تحت ہے: زمانۂ جاہلیت میں غیر مُسْلِم اپنی قُربانیوں کے خُون سے کعبہ شریف کی دیواروں کو آلودہ کرتے تھے اور سمجھتے تھے کہ اس طرح کرنے سے ہمیں اللہ پاک کا قُرب ملے گا۔ پھر جب اِسلام کا نُور جگمگایا، صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان نے حج کیا، قُربانیاں پیش کیں تو اُن کی تعلیم کے لئے یہ آیتِ کریمہ اُتری اور بتایا گیا کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں نہ تو قُربانی کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خُون بارگاہِ اِلٰہی میں پہنچتا ہے، ہاں! تمہاری طرف سے تقویٰ، پرہیز گاری اللہ پاک کی بارگاہ میں پہنچتی ہے اور قُربانی کرنے والا صِرْف اچھی نیت، اِخْلاص اور تقویٰ کی شرائط پر عمل کر کے ہی اللہ پاک کو راضِی کر سکتا ہے۔([1])

جانتا ہے بارگاہِ حق کے آئین و اُصول؟

دِل کے ٹکڑوں کی یہاں پر نذر ہوتی ہے قبول

شیخ اَبُوطالِب مکّی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس آیتِ کریمہ کی جو وَضاحَت فرمائی ہے، اُس کے مُطابِق اِس کے مَفْہوم کو ذرا کھول کر بیان کروں تو مطلب یہ ہو گا کہ اللہ پاک فرما رہا ہے: اے میرے بندو! * تم گھر سے نکلے، لوگ تمہیں دیکھ رہے تھے * تم مُویشی منڈی پہنچے،


 

 



[1]...تفسیر نسفی، پارہ:17، سورۂ حج، زیرِآیت:37، جلد:2، صفحہ:442۔