Book Name:Imam Hussain Ki Seerat
ملتوی کروا دیجئے! تاکہ آج رات ہم اللہ پاک کی عِبَادت کر سکیں، اللہ پاک خُوب جانتا ہے کہ مجھے (1):نماز پڑھنا(2):قرآنِ کریم کی تِلاوت کرنا (3):کثرت سے دُعائیں مانگنا اور (4):کَثْرت سے اِسْتَغْفَارکرنا بہت پسند ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!محبت اطاعت کرواتی ہے ، امام ِ عالی مقام امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عنہ سے ہماری محبت کیسی ہے؟ ذرا ہم غور کریں؟10 مُحَرَّمُ الْحَرَام کی رات امام حسین رَضِیَ اللہُ عنہ کی ظاہری زندگی مُبارَک کی آخری رات تھی مگر اللہ پاک کی عبادت کا ذوق و شوق دیکھئے؟
کاش !کاش !کاش!ہم غلامانِ امام حسین بھی اپنے محبو ب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عبادات و ریاضات کرتے ہوئے اپنی زندگی کے شب و روز گُزاریں ۔ یادرکھئے ! حدیثِ پاک میں ہے : بندہ اُسی کے ساتھ ہوگا جس کے ساتھ وہ محبت کرتا ہوگا۔([2])اگر ہم زَبان سے امام حسین رَضِیَ اللہُ عنہ سے محبت کے دعوے کرتے رہیں مگر امام عالی مقام امام حسین رَضِیَ اللہُ عنہ کی مبارک سیرت کو نہ اپنائیں تو ہماری محبت ناقص ہے کیونکہ عاشق اپنے محبوب کے پیچھے پیچھے چلتاہے۔ حضرت امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عنہ نے اپنے مُبارَک چہرے پر اپنے ناناجان رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سُنّت داڑھی شریف سجا ئی ہوئی تھی ، آپ کے ابوجان مولا مشکل کُشا رَضِیَ اللہُ عنہ کی بھی گھنی (یعنی بھری ہوئی) داڑھی شریف تھی۔ ہم غور کریں کہ ہمارے چہرے پریہ سُنّت ِ رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہے؟امامِ عالی مقام حضرتِ امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عنہ نےاپنی مبارک زندگی کی آخری نَمازِفجر اپنےخیمے میں باجماعت ادا