Hum Ne Karbala Se Kia Seekha

Book Name:Hum Ne Karbala Se Kia Seekha

کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا: حُضُور! آپ کے نائِب کون ہیں؟ فرمایا: میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے ([1])(3): رسولِ اکرم،  نورِ  مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:  مَنْ تَمَسَّكَ بِالسُّنَّةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ یعنی جس نے میری سُنّت کو مضبوطی سے پکڑا وہ جنت میں داخل ہو گا۔([2])

اللہ پاک ہمیں سُنتوں کا پیکر بنائے، ہم نے خُود سُنتوں پر عَمَل کرنا ہے، اس کے ساتھ دوسروں کو بھی اس کی دعوت دینی ہے، اب وہ نادان جو مَعَاذَ اللہ! نیکی کی راہ میں رُکاوٹ بنتے ہیں، سنتوں پر عَمَل کرنے والوں کو ترچھی نگاہوں سے دیکھتے ہیں، ان پر طنز کے زہریلے تِیر برساتے ہیں، انہیں ڈرنا چاہئے، نیکی سے روکنا یا اس راہ میں رُکاوٹ بننا   غیر مسلموں  کا انداز ہے، ولید بن مغیرہ جو بڑا گستاخِ رسول اور پکا   غیر مسلم  تھا، اللہ پاک نے اس کا ایک بُرا وَصْف یہ بیان فرمایا:

مَنَّاI~                               (پارہ:29،سورۂ قلم:12) ترجَمہ کنزُ الایمان: بھلائی سے بڑا روکنے والا۔

اللہ! اللہ! معلوم ہوا؛ نیکی  کی راہ میں رُکاوٹ بننا مسلمان کا نہیں    غیر مسلموں کا کام ہے، ایک سچّا حسینی نیکی سے روکتا نہیں بلکہ نیکیوں پر اُبھارتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں بھی نیک بننے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 (2-9):یزید پلید کی 7بُری عادات

پیارے اسلامی بھائیو! یقیناً امام حُسَین رَضِیَ اللہُ عنہ  یزید پلید کے بُرے کردار سے بخوبی


 

 



[1]...جامع بیانِ عِلْم، بَابُ:عِلْم کے فضائل، جلد: 1صفحہ:201، حدیث:220۔

[2]...جامع صغیر، صفحہ:522، حدیث:8603۔