Hum Ne Karbala Se Kia Seekha

Book Name:Hum Ne Karbala Se Kia Seekha

کو  حسینی سید ،حضور غوثِ اعظم  شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے   ایصال ثواب کا بھی اہتمام کیجئے ۔امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : تاجر اپنی روزانہ کی بِکری(Sale)کا ایک فیصد جبکہ تنخواہ پانے والا اپنی ہرتنخواہ کی رقم سے کم ازکم 2فیصد نکالے اور ماہانہ 11ویں شریف کی نیازکرے تو  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!  اُس کی روزی میں بَرَکت ہوگی۔ (اگرگھر میں نیازکرنے میں رُکاوٹ ہوتو کسی بھی نیک کام میں وہ رقم خرچ کردیجئے۔ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمنےفرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

عیادت  سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

2فرامینِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم :(1): جو مریض کی عیادت کرتا ہے وہ  جَنَّت کے باغات میں بیٹھتاہے، جب وہ کھڑا ہوتاہے تو 70 ہزار فرشتے رات تک اس کے


 

 



[1]...تاریخ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔