Hum Ne Karbala Se Kia Seekha

Book Name:Hum Ne Karbala Se Kia Seekha

اور دوسری طرف پارہ:19، سورۂ شُعَرَاء کی یہ آیتِ کریمہ تحریر تھی: ([1])

وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ۠(۲۲۷) (پارہ:19،سورۂ شعراء:227)

ترجَمہ کنزُ العرفان: اورعنقریب ظالم جان لیں  گے کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں  گے۔

اے عاشقانِ صحابۂ و اَہلِ بیت! کیسی عِبْرَت کی بات ہے! امامِ حُسَیْن رَضِیَ اللہُ عنہ  کے سَر مبارک کا اَدَب کرنے کی برکت سے ایک غیر مسلم کو ایمان کی دولت نصیب ہو گئی اور دوسری طرف یزیدی بدبختوں پر پھٹکار پڑی، ان کے بُرے کرتُوتوں کے نتائج کی ایک ادنیٰ جھلک انہیں دکھائی گئی، ان کے سونے چاندی کے سِکّے ٹھیکریاں بن گئے، یہ قُدْرَت کی طرف سے ایک درسِ عبرت تھا کہ اے بدبختو! تم نے اس فانی دُنیا کی خاطِر دین سے مُنہ موڑا، آلِ رسول پر ظُلْم و سِتَم کا پہاڑ توڑا...!! یاد رکھو! دِین سے تم نے سخت بےپروائی برتی اور جس فانی و بےوفا دُنیا کے حُصُول کے لئے ایسا کیا، وہ بھی تمہارے ہاتھ نہیں آئے گی، تم دُنیا و آخرت میں نقصان اُٹھانے والے ہو گئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

امامِ حُسَین رَضِیَ اللہُ عنہ  کا  مختصر تَعارُف و فضائل

پیارے اسلامی بھائیو! امام عالی مقام، امامِ تشنہ کام، نواسۂ رسول حضرت امامِ حُسَیْن رَضِیَ اللہُ عنہ  بہت بلندرُتبہ ہستی ہیں، آپ کا نام مبارک: حُسَیْن، کنیت: ابو عبد اللہ اور القاب: سِبْطِ رَسُوْلُ اللہ(یعنی رسول  اللہ کے نواسے) اور رَیْحَانَۃُ الرَّسُوْل (یعنی رسول کے پھول) ہیں۔ ([2])


 

 



[1]...الصواعق المحرقۃ، الباب الحادی عشر، فی فضائل  اہل البیت، صفحہ:246۔

[2]...کراماتِ امام حسین، صفحہ:3۔