Hum Ne Karbala Se Kia Seekha

Book Name:Hum Ne Karbala Se Kia Seekha

لئے دعا کرتے ہیں۔([1]) (2):جو ثواب کی اُمِّید پر اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرے، اسے جہنم سے 70 سال کے فاصلے تک دُور کر دیا جائے گا۔([2])

اے عاشقانِ رسول! مریض کی عیادت کرنا سُنّتِ مصطفےٰ بلکہ سُنتِ انبیا ہے * نبیوں کے نبی رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی عادتِ کریمہ تھی کہ کسی بھی صحابی(رَضِیَ اللہُ عنہ) کے بیمار ہونے کی اطلاع ملتی تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اس کی عیادت کے لئے تشریف لے جاتے * اگر کوئی شخص 3دن مسجد سے غائب رہتا تو آپ اس کے متعلق لوگوں سے پوچھا کرتے، اگر وہ بیمار ہوتا تو اس کی عیادت فرماتے([3]) * اور عِیَادت کے لئے اگر مدینۂ شریف کے آخری کنارے تک بھی جانا پڑتا تو تشریف لے جاتے اور اپنے صحابہ(رَضِیَ اللہُ عنہم ) کی عیادت فرماتے۔([4]) * مشہور مفسرِ قرآن، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے  ہیں: حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اخلاقِ کریمہ میں سے ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہر امیر وغریب کے گھر بیمار پرسی کے  لئے تشریف لے جاتے۔([5])  *حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی عادتِ کریمہ یہ تھی کہ جب کسی مریض کی عِیادت کو تشریف لے جاتے تو یہ فرماتے: لَا بَاْسَ طَہُوْرٌ اِنْ شَاۤءَ اللہ( یعنی: کوئی حرج کی بات نہیں اللہ پاک نے چاہا تو یہ مرض (گناہوں) سے پاک کرنے والا ہے)  ایک اعرابی  کی عِیادت کو تشریف لے گئے تو یہی فرمایا:لَا بَاْسَ طَہُوْرٌ اِنْ شَاۤءَ اللہ۔([6])


 

 



[1]...شعب الايمان، مریض کی عیادت کا باب،جلد:6، صفحہ:531،حديث:9171۔

[2]...ابو داؤد ،کتاب:جنائز ، باب :وضو میں عیادت کی فضیلت، صفحہ: 500، حدیث:3097۔

[3]...مسند ابی یعلی،  جلد:3، صفحہ: 141، حدیث: 3429۔

[4]... مسلم،كتاب: جنائز، مریض کی عیادت کا باب ،صفحہ:331، حدیث:925خلاصۃً۔

[5]...مرآۃ المناجیح، جلد: 2، صفحہ:407۔

[6]...بُخاری،کتاب: المناقب، صفحہ:919، حدیث:3616 ۔