Book Name:Khof e Khuda Ke Fayde
پیارے اسلامی بھائیو! یہ 2وَصْف ہیں:
الَّذِیْنَ یَظُنُّوْنَ اَنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ وَ اَنَّهُمْ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ۠(۴۶) (پارہ:1، البقرۃ:46)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: جنہیں یقین ہے کہ انہیں اپنے ربّ سے مِلنا ہے اور انہیں اسی کی طرف لَوٹ کر جانا ہے۔
(1):بارگاہِ اِلٰہی میں حاضِری کا تَصَوُّر (2):موت کی یاد۔ یہ دونوں چیزیں اگر نصیب ہو جائیں تو ہم پُوری طرح اندر سے سُدھر سکتے ہیں۔ لہٰذا یہ 2وَصْف اپنے اندر پیدا کرنے کی بھرپُور کوشش فرمائیے!
پارہ:3، سورۂ بقرہ، آیت:281 میں اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ اتَّقُوْا یَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِیْهِ اِلَى اللّٰهِۗ- (پارہ:3 ،ا لبقرہ:281)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور اس دن سے ڈرو جس میں تم اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
ایک قول کے مُطَابق اس آیتِ کریمہ کا معنیٰ ہے: اے ایمان والو! ڈرو اُس دِن سے جب تم اس دُنیا کو چھوڑ کر سَفَرِ آخرت پر روانہ ہو جاؤ گے۔([1])
آہ!*وہ دِن جب مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لے آئیں گے *بدن سے رُوح کھینچ لی جائے گی *مسجِدوں میں اِعْلان کر دیا جائے گا: فُلاں بِن فُلاں قضائے اِلٰہی سے انتقال کر گیا۔ آہ! *پھر جلد ہی غَسَّال(غُسل دینے والے ) کو بُلا لیا جائے گا *غُسل دے کر