Khof e Khuda Ke Fayde

Book Name:Khof e Khuda Ke Fayde

اس میں وہ شخص داخل ہوگا جس کے سامنے حرام پیش کیا جائے اور وہ محض اللہ کے خوف سے اسے چھوڑ دے۔([1])  *حضرت فضیل رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جو شخص اللہ پاک سے ڈرتا ہے تو یہ خوف ہر بھلائی کی طرف اس کی راہنمائی کرتا ہے۔([2])

مِثَالی معاشرے کے لئے خوفِ خُدا شرطِ اَوَّل ہے

پیارے اسلامی بھائیو! خوفِ خُدا کے فائدوں میں سے ایک اَہَم اور بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کی بَرَکت سے مُعَاشرے کی تمام بُرائیاں دَم توڑ جاتی ہیں، اگر ہمیں صحیح معنوں میں خوفِ خُدا نصیب ہو جائے، اللہ پاک کے حُضُور حاضِری کا ڈر مل جائے، موت کی یاد ہمارے دِل میں بیٹھ جائے تو اس کی بَرَکت سے *ہمارا معاشرہ واقعی مِثَالی معاشرہ بَن جائے *ہمارے مُعَاشرے سے تمام برائیاں ختم ہو جائیں *گُنَاہوں کے اَڈَّے وِیران ہو جائیں اور پُورا مُعَاشَرہ دُنیا میں جنّت کی تصویر بن جائے۔ اگرچہ گُنَاہوں کے، جرائِم کے اور بہت سارے اَسباب ہیں، ان میں ایک بہت اَہَم اور بنیادی سبب خوفِ خُدا کی کمی بھی ہے۔ *شراب کیوں پی جاتی ہے؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *آدمی بدکاری کی طرف کیوں بڑھتا ہے، خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *سُود کیوں کھاتے ہیں، خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *چَورِیَاں کیوں ہوتی ہیں؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *ڈکیتیاں کیوں ہوتی ہیں؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *ناحق قتل کیوں ہوتے ہیں؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *جُوئے کے اڈّے کیوں چلتے ہیں؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *دوسروں کو ناحق تکلیف کیوں پہنچائی جاتی ہے؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *غیبت کیوں ہوتی ہے؟ خوفِ


 

 



[1]...مکاشفۃ القلوب، باب فی بیان الخوف، صفحہ:12۔

[2]...احیاء العلوم،کتاب الخوف والرجاء، بیان فضیلت الخوف والترغیب فیہ، جلد:4، صفحہ:197۔