Book Name:Khof e Khuda Ke Fayde
نیک اعمال(Naik Amal) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو!خوف خدا پانے، نیک بننے اور نیک اعمال میں اضافے کا ایک ذریعہ نیک اَعْمال رسالہ بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: نیک اعمال (Naik Amal) اس ایپلی کیشن میں: اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اور طالب علموں (Students)کے لئے الگ، الگ نیک اعمال کے رسائل موجود ہیں *اس کو6مختلف زبانوں *انگریزی *اردو *ہندی *بنگلہ*گجراتی اور *سندھی میں استعمال کیا جا سکتا ہے *اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں *ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے ، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اس کی بَرَکت سے گُنَاہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا، خوبصُورت ہو جائے گا۔
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: جمعہ کی اذانِ ثانی میں خاموش رہنا اولیٰ ہے۔
وضاحت: جمعہ کے دِن جب عربی والا خطبہ پڑھا جاتا ہے، یہ خطبہ خاموشی سے سُننا واجب ہے، اسی طرح جو خطبے سے پہلے اذان ہوتی ہے (جسے جمعہ کی اذانِ ثانی کہا جاتا ہے)، یہ اذان بھی تَوَجُّہ کے ساتھ خاموش رہ کر سننی چاہئے، اس وقت عموماً لوگ کشمکش میں رہتے ہیں،