Khof e Khuda Ke Fayde

Book Name:Khof e Khuda Ke Fayde

گی تو دِل میں نماز کی محبّت اُبھرے گی، اس سے تم نماز کے پابند بَن جاؤ گے *جب نماز کے پابند ہو جاؤ گے تو اس کی بَرَکت سے سب مشکلیں آسان ہو جائیں گی۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! اس ترتیب پر غور فرمائیے! سب سے پہلی چیز جو دَرْکار ہے، وہ ہے: خوفِ خُدا، اللہ پاک کے حُضُور حاضِری کا تَصَوُّر، مَوت کی یاد۔ جب یہ نصیب ہو جائے تو *آدمی نمازی بھی بَن جاتا ہے *نیکیوں کی محبّت بھی مِل جاتی ہے *گُنَاہوں سے نفرت بھی مل جاتی ہے *دُنیا کی محبّت بھی دَم توڑ دیتی ہے*فِکْرِ آخرت بھی نصیب ہو جاتی ہے *اَخْلاق اور کَردَار بھی سَنْور جاتے ہیں اور *اسی خوفِ خُدا اور موت کی یاد کی برکت سے سب مشکلیں بھی آسان ہو جاتی ہیں۔

قَبر بھی اُس کی جنّت کا گلزار ہے                                                   باغِ فِردوس کا بھی وہ حقدار ہے

قلب میں جس کے راسِخ ہے خوفِ خدا                   جو مقدّر سے ہے عاشقِ مصطَفٰے

اُس کو نارِ جہنَّم سے کیا واسِطہ                                                                  مرتے ہی بِالْیَقِیْں سُوئے جنّت گیا([2])

پیارے اسلامی بھائیو! اس آیت سے خوفِ خُدا کے فائدے سمجھ میں آتے ہیں۔

نیکیوں پر استقامت کا وظیفہ

سب سے پہلا فائدہ تو یہی کہ خَوْفِ خُدا کی بَرَکت سے آدمی پکّا، سچّا نمازی بن جاتا ہے، بعض دفعہ لوگ اپنی مُشکل بتا رہے ہوتے ہیں کہ *میں چاہتا ہوں، نمازی بن جاؤں مگر بن نہیں پاتا *روز رات کو الارم(Alarm) لگا کر سوتا ہوں مگر فجر کے لئے آنکھ نہیں کھلتی *روزانہ ساری نمازیں پڑھنے کی نِیّت بناتا ہوں مگر اس پر عَمَل نہیں کر پاتا، اس مشکل کا


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیر آیت:45، جلد:1، صفحہ:350 و 351 خلاصۃً۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:656۔