Book Name:Khof e Khuda Ke Fayde
حسن بصری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا فرمان ہے:جس نے موت کی یاد دل میں بسالی، دنیا کی سار ی مصیبتیں(Hardships) اس پر آسان ہو جائیں گی۔([1])
تم اے بوڑھو سنو! نوجوانو سنو! اے ضَعیفو سنو! پہلوانو سنو!
موت کو ہر گھڑی سر پہ جانو سُنو! جلد توبہ کرو میری مانو سنو!
ایک دن موت آکر رہے گی ضَرور اس کو تم مجرِمو! کچھ سمجھنا نہ دور
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! دِل میں قبر و آخرت کا خوف بسانے والوں کو کیا کیا انعامات ملتے ہیں، سنیئے! *دل میں خوفِ خدا بسانے والوں کو جنَّت کے باغات اور چشمے عطا کئے جائیں گے۔ قرآنِ کریم میں ہے:
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍؕ(۴۵) ( پارہ:14، الحجر:45)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: بیشک متقی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے۔
*حضرت فضیل بن عیاض رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کہتے ہیں:جو شخص اللہ پاک سے ڈرتا ہے، ہر چیز اس سے ڈرتی ہے اور جو اللہ پاک سے نہیں ڈرتا تو اللہ پاک اسے ہر شے سے خوف زدہ کرتا ہے۔([2]) *حضرت کعب االاحبار رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے روایت ہے: اللہ پاک نے سبز موتی کا ایک محل پیدا فرمایا ہے جس میں 70ہزار گھر ہيں اور ہر گھر میں 70ہزار کمرے ہیں ۔