Book Name:Pyare Aaqa Ki ALLAH Pak Se Mohabbat
ابوطالِب کہتے ہیں: مجھے بڑی حیرت ہوئی۔خیر! میں نے نگاہیں دوسری طرف کر لیں۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم قمیض مبارَک اُتار کر بستر میں لپٹ گئے۔ پِھر جب میں بستر میں لیٹا تو کیا دیکھتا ہوں کہ آپ کے اور میرے درمیان میں ایک کپڑا رکھا ہوا ہے۔ مزید کہتے ہیں: آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا جسم مبارَک انتہائی نرم و ملائم تھا، خُوشبوئیں ایسی مہکتی تھیں گویا ابھی ابھی مُشْک سے نہائے ہیں۔ میں نے آپ کا جسمِ پاک دیکھنے کی کوشش کی مگر نہ دیکھ پایا۔ مزید کہتے ہیں: بہت دفعہ ایسا ہوتا کہ رات کو اچانک آنکھ کھلتی تو آپ بستر پر موجود نہ ہوتے، میں اُٹھ کر اِدھر اُدھر تلاش کرنے لگتا تو بستر ہی سے آواز دے کر فرماتے: چچا! میں تو یہیں ہوں، آپ کہاں تلاش کر رہے ہیں۔بہت دفعہ آدھی رات کے وقت ایسا ذِکْر کرتے کہ میں حیرت سے دیکھتا رہ جاتا۔ ہم جب کھانا کھاتے یا پانی پیتے تو اللہ کا نام نہیں لیتے تھے مگر آپ کی عادَت مبارَک تھی کہ کھانے کی ابتدا میں بِسْمِ اللہ کہتے، آخر میں اَلْحَمْدُ للہ! کہتے *بچپن مبارک میں بھی کبھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے جھوٹ نہ بولا *قہقہہ لگا کر نہیں ہنستے تھے *نہ کوئی جاہلیت والا کام کرتے تھے *اور بچوں کے ساتھ کھیلنے بھی نہیں جایا کرتے تھے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا پیارا پیارا بچپن مبارک...!! آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پیدا ہوتے ہی سجدہ کیا *بچپن ہی سے اللہ پاک کا ذِکْر کرتے *رات کو سوتے تو دِل مبارَک سے ذِکْر کی آواز آتی *کچھ کھاتے، پیتے اللہ پاک کا نام لیا کرتے۔ غرض کہ بچپن ہی سے ہر وقت اللہ پاک کی محبّت میں وارفتہ رہا