Pyare Aaqa Ki ALLAH Pak Se Mohabbat

Book Name:Pyare Aaqa Ki ALLAH Pak Se Mohabbat

نشینی، تنہائی) کہ خلوت کی مدد سے بندہ دُنیوی مشغولیات سے فارِغ ہو پاتا ہے، اس سے حوَّاس ساکِن ہوتے ہیں، یکسوئی کے ساتھ اللہ پاک کو یاد کرنے کا، دِل و دماغ حاضِر رکھ کر اللہ پاک کی طرف متوجہ ہونے کا موقع ملتا ہے، خصوصاً اگر اندھیرے مکان میں ہو تو خلوت کا زیادہ فائدہ ہوتا ہے، جو اندھیرے میں نہ بیٹھ سکے، اسے چاہئے کہ اپنے سَر پر کپڑا ڈال لے اور آنکھ بند کر لے، یُوں تنہائی میں بیٹھ کر اللہ پاک کی یاد کیا کرے (3): سُکُوت یعنی خاموشی کہ خاموشی سے عقل روشن ہوتی، سمجھنے کی اور یاد رکھنے کی قوَّت مضبوط ہوتی ہے (4):بھوک (یعنی کم کھانا) (5):بیداری (یعنی کم سونا) (6):نفئ خواطِر؛ یعنی دِل کو فضول فکروں اور خیالات سے پاک رکھنا (7):ہر حال میں رضائے اِلٰہی پر راضی رہنا (8):فِکْرِ سالِم؛ یعنی شرعِی اُصُولوں کے مطابق اللہ پاک کی نعمتوں، اس کی قدرتوں وغیرہ میں غور کرنا (9):ذِکْرِ دائِم یعنی ہمیشہ اللہ پاک کے ذِکْر میں مَصْرُوف رہنا۔([1])  

یہ 9کام جو بندہ پابندی اور استقامت سےکرے، اللہ پاک کی رحمت سے اُمِّید ہے کہ اسے اللہ پاک کی محبّت  نصیب ہوجائے گی۔  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک ہمیں پیارے آقا، دوعالَم کے داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے صدقے سے اپنی محبّت میں زندگی گزارنا نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے آئی،ٹی ڈیپارٹمنٹ


 

 



[1]...انوار جمال مصطفےٰصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم، صفحہ:417-خلاصۃً۔