Book Name:Pyare Aaqa Ki ALLAH Pak Se Mohabbat
نے ایک بہت پیاری موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے، اس کا نام ہے:ماہنامہ فیضان مدینہ (Mahnama Faizan e Madina)۔ جس ایپلی کیشن میں اب تک جارِی ہو چکے تمام ماہنامے PDFکی صُورت میں موجود ہیں، اس کے عِلاوہ *تمام ماہناموں کے مضامین (آرٹیکلز) ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں جن کو کاپی کرکے شیئر کیا جا سکتا ہے *سہولت کے لئے سرچ آپشن بھی دیا گیا ہے، جس کی مدد سے ماہنامے کا کوئی مضمون وغیرہ تلاش بھی کیا جا سکتا ہے۔آپ بھی یہ ایپلی کیشن اپنے اِسْمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ یا عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ پُورا لکھنا ضروری ہے، اس کا مُخَفَّف بنانا خِلافِ سُنّت ہے
وضاحت: یہ طریقہ اب عام ہوتا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ یا ٹیکسٹ میسج وغیرہ کے ذریعے جب لکھ کر سلام کرنا ہو تو اس کا مخفف A.O.A لکھتے ہیں۔ یونہی جواب میں بھی W.S لکھ کر جواب دیتے ہیں۔ یہ طریقہ غلط ہے۔ شریعت نے سلام کے جو الفاظ بتائے ہیں، وہی طَے ہیں۔ ان کا مُخَفَّف بنانا خِلافِ سُنّت ہے۔لہٰذا A.O.A لکھنے سے سلام کی سُنّت ادا نہیں ہو گی اور اگر کسی نے سُنّت کے مطابق السَّلَامُ عَلَیْکُمْ لکھا تو اس کے جواب میں W.S لکھنا تَرْکِ واجب ناجائِز اور گُنَاہ ہے۔([1])