Mohabbat e Auliya Ke Fazail

Book Name:Mohabbat e Auliya Ke Fazail

پاک کی رضا کی خاطِر محبّت کرنے والے ہیں۔([1])

اے عاشقانِ رسول! ویسے تو الحمد للہ! ہم اَوْلیائے کرام ہی کا صدقہ کھاتے ہیں مگر ذرا غور فرمائیں، ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جنہیں غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے 10، 20 مرلے کا پلاٹ دیا ہو؟ وہ کون ہے جسے اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ خواب میں تشریف لا کر 50 لاکھ کا چیک دے گئے ہوں؟ شاید کوئی بھی ایسا نہیں ملے گا۔ پِھر ان سے محبّت کیوں کرتے ہیں؟ بڑا سادہ سا سُوال ہے: غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے دَورِ مبارک میں بادشاہ کون تھا؟ اُس دَور میں وزیر کون تھا؟ شاید اکثریت(Majority) اُن لوگوں کی ہو گی، جو اس دور کے بادشاہ یا وزیر یا بڑے بڑے مالداروں کے نام بھی نہیں جانتے ہوں گے مگر قربان جائیے! *غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا نام بھی معلوم ہے *ان کی سیرت کے واقعات بھی معلوم ہیں *ان کی کرامات بھی معلوم ہیں *ان کے نام کی محفلیں بھی سجتی ہیں *ان کے نام کی گیارہویں شریف بھی کرتے ہیں، آخر کیا وجہ ہے؟ اپنے دِل سے پوچھ کر دیکھئے! صِرْف ایک جواب ملے گا: *غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اللہ پاک کے نیک بندے تھے *وہ راتوں کو عِبَادت کیا کرتے تھے *غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ روزے رکھنے والے تھے *غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نمازیں پڑھنے والے تھے *چونکہ وہ اللہ پاک کے محبوب بندے تھے *اس لئے ہم ان سے محبّت کرتے ہیں۔

اور جو صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کی خاطِر آپس میں محبّت کرنے والے ہیں، ان کی کیا شان ہے؟ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اُن کے چہرے نُور سے جگمگا رہے ہوں گے، اُن پر نُور چھایا ہوا ہو گا اور وہ اس وقت بےخوف ہوں گے، جب


 

 



[1]...ابو داؤد،کتاب البیوع،باب فی الرہن،صفحہ:561،حدیث:3527ملتقطًا۔