Mohabbat e Auliya Ke Fazail

Book Name:Mohabbat e Auliya Ke Fazail

کرام کی محبّت کی برکت سے فتنے کا شکار ہونے سے بچ جاتا ہے۔ پتا چلا؛ اَوْلیائے کرام کی محبّت، صحابہ و اَہْلِ بیت کی محبّت ایمان کی مضبوط ترِین رَسّی ہے، جب  تک ہم نے یہ رَسّی مضبوطی سے تھامی ہوئی ہے،اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ایمان محفوظ ہے۔ اگر یہ رَسِّی ہاتھ سے چھُوٹ گئی تو فتنوں سے بھری ہوئی اس دُنیا میں ایمان بچانا سخت دُشوار   ہو جائے گا۔

اس لئے ہمیں چاہئے کہ * صحابہ و اَہْلِ بیت  کے ساتھ *اَوْلیائے کرام کے ساتھ خُوب محبّت کریں *اس پاکیزہ اور ایمانی محبّت کو دِل میں قائِم رکھنے کے لئے کوششیں (Efforts) بھی کرتے رہیں *ان کی پاکیزہ سیرت پڑھتے رہیں *ان کے ذِکْر کی محافِل سجاتے رہیں *صِرْف و صِرْف عاشقانِ صحابہ و عاشقانِ اَوْلیاء ہی کے پاس بیٹھیں *انہیں کے ساتھ دوستی رکھیں *اَوَّل تو سوشل میڈیا کا استعمال ہی سخت خطرناک ہے، اگر سوشل میڈیا(Social Medi*) استعمال(Use) کرتے بھی ہیں، تب بھی صِرْف و صِرْف  عاشقانِ  رسول، عاشقانِ صحابہ و اَوْلیا ہی کی گفتگو سُنیں، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! یہ پاکیزہ اور ایمانی محبّت دِل میں مضبوط رہے گی، یہ محبّت مضبوط رہی تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ایمان سلامت لے کر دُنیا سے رخصت ہوں گے۔

نیک عمل نمبر 59 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی فیضانِ غوثِ پاک ہے، فیضانِ خواجہ و رضا بلکہ فیضانِ اَوْلیاہے، اَوْلیائے کرام کی مبارک تعلیمات پر عَمَل کا جذبہ بڑھانے کے لئے آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے!  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا و