Book Name:Mohabbat e Auliya Ke Fazail
آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ اَوْلیائے کرام کی مبارک تعلیمات سیکھنے کیلئےدعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کیجئے شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ میں نیک عمل نمبر 59 ہے کہ کیا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شرکت کی؟پیارے اسلامی بھائیو! ہفتہ وار اجتماع میں شرکت سے علمِ دین حاصل ہوتا ہے نیک لوگوں کی صحبت میسر آتی ہے بہت سی سنتیں سیکھنے کو ملتی ہیں اور دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ آپ سے بھی گزارش ہے کہ دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں ضرور شرکت فرمایا کریں۔
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!توکل و قناعت کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا: قناعت کبھی نہ خَتْم ہونے والاخزانہ ہے۔(الزھد الکبیر،ص۸۸،حدیث: ۱۰۴ ) (2) فرمایا: بیشک کامیاب ہو گیا وہ شخص جو اِسلام لایا اور اُسے بَقَدْرِ کِفایت رِزْق دِیا گیا اور اللہ پاک نے اُسے جو کچھ دِیا اُس پر قناعت بھی عطا فرمائی۔(مسلم، کتاب الزکاۃ، باب فی الکفاف والقناعۃ، ص۴۰۶، حدیث:۲۴۲۶) *انسان کو جو کچھ اللہ پاک کی طرف سے مِل جائے اس پر راضی ہو کر زندگی بسر کرتے ہوئے حرص اور لالچ کو چھوڑ دینے کو قناعت کہتے ہيں۔(جنتی زیور،ص۱۳۶بتغیر قلیل) *روزمرّہ اِسْتِعْمال ہونے والی چيزوں کے نہ ہونے پر بھی راضی رہنا قناعت ہے۔(التعريفات للجرجانی،باب القاف،تحت اللفظ:القناعۃ، ص۱۲۶)*توکل کے تین درجے ہیں (۱) اللہ پاک کی ذات پر بھروسہ کرنا (۲)اس کے حکم کے سامنے سر خم تسلیم کرنا۔(۳)