Mohabbat e Auliya Ke Fazail

Book Name:Mohabbat e Auliya Ke Fazail

حاصل کرلی۔([1])

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)، 10اکتوبر 2024ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

توکل اور قناعت کے بقیہ  مدنی پھول

*دُنیاوی چیزوں میں قَناعت اور صبْر اچھا ہے مگر آخِرَت کی چیزوں میں حِرْص اور بے صَبْری اعلیٰ ہے،دِین کے کسی دَرَجہ پر پہنچ کر قناعت نہ کرلو آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ (مرآۃ المناجیح،۷/۱۱۲) *لالچ بہت ہی بُری خَصْلَت اور نِہایَت خراب عادت ہے،اللہپاک  کی طرف سے بندے کو جو رِزْق و نعمت اور مال و دَولت یا جاہ (یعنی عزّت) ومَرتَبہ  مِلا ہے،اُس پر راضی ہو کر قناعت کرلینی چاہئے۔(جنتی زیور،۱۱۰ملخصاً) *جس کی للچائی نظریں لوگوں کے قبضے میں مال کو دیکھتی رہیں وہ ہمیشہ غمگین رہے گا۔(رسالہ قشیریۃ، ۱۹۸)*بلعم بن باعوراء جو بہت بڑا عالم اور مستجاب الدعوات تھا،حرص و لالچ نے اسے دنیا و آخرت میں تباہ و برباد کر دیا۔(ملفوظات اعلی حضرت،ص۳۶۷ ماخوذاً) *اللہ پاک فرماتا ہے: وہ شخص میرے نزدیک سب سے زیادہ مالدار ہے جو میری دی ہوئی چیز پر سب سے زیادہ قناعت کرنے والا ہے۔(ابنِ عساکر ،موسیٰ بن عمران بن یصھر بن قامث،۶۱/ ۱۳۹، ملخصاً)  * اگر انسان کے پاس مال کی دو (2)وادِیاں بھی ہوں تو وہ تیسری وادی کی تمنّا کرے گا اور اِبنِ آدم کے پیٹ کو قبْر کی مِٹّی کے سِوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی۔( مسلم ، کتاب الزکاۃ ، باب لوان لابن آدم وادیین لابتغی ثالثاً ،ص۴۰۴، حدیث:۲۴۱۵)


 

 



[1]...تاریخ اِبْنِ عَسَاکِر، جلد:19، صفحہ:155، حدیث:4415۔