Book Name:Mohabbat e Auliya Ke Fazail
کیامرنے کے بعد دنیا میں واپس لوٹنا ممکن ہے
اور جہاں تک بات ہے مرنے کے بعد دوبارہ زِندہ ہونے کی تو یہ بالکل ممکن ہے، قرآنِ کریم میں کئی ایسے واقعات موجود ہیں جن میں مُردوں کے زِندہ ہونے کا ذِکْر ہے، سُورۂ بقرہ میں واقعہ ہے کہ بنی اسرائیل کے ایک نیک بندے کی گائے کو ذَبَح (Slaughter) کر کے اس کے گوشت کا ٹکڑا مُردے (Dead Body) کو لگایا گیا تو وہ زِندہ ہو گیا * سُورۂ بقرہ ہی میں بنی اسرائیل کے 70 ہزار مُردَوں کے زندہ ہونے کا واقعہ بھی موجود ہے * حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام نے 4 پرندے(Birds) لے کر ذَبَح کئے، ان کے گوشت کا قیمہ بنا دیا، پِھر ان کا گوشت دُور مختلف پہاڑوں پر رکھا، پِھر انہیں پُکارا تو وہ گوشت اُڑ کر آیا، قیمہ بنے ہوئے گوشت سے بوٹیاں جُدا جُدا ہوئیں اور اپنے اپنے سروں کے ساتھ جُڑ گئیں، 4کے 4پرندہ دوبارہ زندہ ہو گئے، یہ واقعہ بھی سورۂ بقرہ میں تیسرے سپارے میں موجود ہے * اور اَصْحابِ کہف کا واقعہ تو بڑا مشہور و مَعْرُوف ہے، یہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے اُمّتی تھے، ایک ظالِم بادشاہ(Cruel King) کے شَر سے بچنے کے لئے اپنا اِیْمان بچانے کی خاطِر ایک غار میں جا کر سوئے، 300 سال سوتے رہے، 300 سال کے بعد اللہ پاک نے انہیں دوبارہ زِندہ کر دیا۔
غرض؛ مردوں کا زِندہ ہونا یہ کوئی خِلافِ حقیقت بات نہیں ہے، بالکل ممکن ہے، اللہ پاک چاہے تو ایسا ہو سکتا ہے بلکہ ہوتا بھی ہے۔
اے عاشقانِ رسول! اَوْلیائے کرام بہت بلند رُتبہ لوگ ہوتے ہیں، اللہ پاک ان کو