Mohabbat e Auliya Ke Fazail

Book Name:Mohabbat e Auliya Ke Fazail

بڑی بڑی شانیں عطا فرماتا ہے۔ پارہ: 11، سورۂ یُونُس، آیت: 62 63 اور 64 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚۖ(۶۲) الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَؕ(۶۳) لَهُمُ الْبُشْرٰى فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِؕ-لَا تَبْدِیْلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِؕ-ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُؕ(۶۴) (پارہ:11، الیونس:62-64) تَرْجَمَه کَنْزُالْعِرْفَان:سن لو! بیشک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ وہ جو ایمان لائے اور ڈرتے رہے۔ ان کے لئے دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں خوشخبری ہے اللہ کی باتیں بدلتی نہیں یہی بڑی کامیابی ہے۔

مشہور مفسرِ قرآن، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس آیتِ کریمہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں: اے لوگو! کان کھول کر سُن لو! آگاہ رہو! اس میں شک نہیں کہ اللہ پاک کے دوستوں، اس کے قرب کی سَعَادت پانے والوں کی شان یہ ہے کہ *دُنیا میں ان پر کسی مخلوق کا خوف، رُعب اور ڈَر نہیں چھاتا کیونکہ ان کے دِل اللہ پاک کے خوف سے بھرے ہوئے ہیں *انہیں دُنیا و آخرت میں کوئی رنج و غم(Grief) بھی نہیں ہے، اللہ پاک انہیں ان دونوں تکلیفوں سے محفوظ رکھتا ہے *یہ وہ لوگ ہیں جو سچّے، پکّے مؤمن ہوتے ہیں، یہ ہر وقت متقی پرہیز گار رہتے  ہیں*نہ کوئی فرض، واجِب یا سُنّت چھوڑتے ہیں، نہ کوئی ناجائز کام کرتے ہیں *اُن کے لئے دُنیا و آخرت میں خوشخبریاں ہیں *ان کی وِلایت کی گواہی لوگوں کی زبان پر موجود ہے *ان کی طرف دِل جھکتے ہیں *اور مرتے وقت فرشتے انہیں جنّتی ہونے کی خوشخبری(Good News) دیتے ہیں *قیامت کے دن جنّت میں داخلے کے وقت انہیں خوشخبریاں دی جائیں گی *یہ اللہ پاک کے وعدے ہیں جو کبھی