Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

Book Name:Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

امام ترمذی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کی شرح میں لکھتے ہیں: اللہ پاک کا جو وَلِی ہوتا ہے*رَبِّ کریم اس کے دِل کو نُور سے بھر دیتا ہے*اس کی نگاہوں سے وہی نُور جھلکتا ہے*جب وہ باتیں کرتا ہے تو اس کی زبان سے نُور جھلکتا ہے*جب وہ کوئی عَمَل کرتا ہے تو اس کے اعمال سے وہ نُور جھلک رہا ہوتا ہے، اسی لئے اللہ پاک کے وَلِی کو دیکھنے سے*دِل پھرتے ہیں*دِل سے غفلت دُھل جاتی ہے*رَبّ کی یاد دِل میں بس جاتی ہے، جب اللہ پاک کے وَلِی کی باتیں سُنتے ہیں تو اس کی زبان کے ذریعے جھلکنے والا دِل کا نُور ہمارے دِل پر اَثَر کرتا ہے اور دِل کا زنگ اُتار کر دِل کو نیک کاموں کی طرف پھیر دیتا ہے۔([1])

پتا چلا؛ اللہ پاک کے وَلیوں کو جو نور عطا کیا جاتا ہے، اس نُور کے ذریعے سے وہ لوگوں کے دِلوں پر حکومت کرتے ہیں۔

الحمد للہ! ہمارے پیر، پیروں کے پِیر، پیر دستگیر حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ولی ہی نہیں بلکہ ولیوں کے سردار ہیں، آپ کو بھی دِلوں پر قبضہ عطا کیا گیا ہے۔ آپ کا دِلوں پر قبضہ کیسا ہے؟ سنیئے!

بداَخْلاق لڑکے نے توبہ کر لی

حضرت ابُو حَسن قَوَّاس رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک روز میں اور میرے ساتھ بہت سارے لوگ حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی زیارت کے لئے روانہ ہوئے، ہم سب اپنی مشکلات اور پریشانیوں کے حل(Solution) کے لئے دُعا کروانے کا ارادہ (Intention) رکھتے تھے، راستے میں اور لوگ بھی ہمارے ساتھ مِل گئے۔ ان میں ایک لڑکا تھا، میں اُسے جانتا تھا، یہ بہت گھٹیا اَخْلاق والا تھا، اکثر ناپاک رہتا تھا۔ خیر! ہم سب بارگاہِ غوثیت کی طرف جا رہے تھے کہ اتفاق سے حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے راستے ہی میں ملاقات ہو گئی، ہم


 

 



[1]... نوادرالاصول، جلد:1، صفحہ:303-306 ملخصاً۔