Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

Book Name:Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

کی فِکْر کرتے رہیں۔ اللہ پاک ہمیں درست غلط کی سچّی پہچان نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

دِل کو غیر اللہ سے خالی کر دیا

حضرت شیخ ابو صالِح مغربی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں کہ میں اپنے پیر و مرشِد کی ہدایت پر فقر (غیر اللہ سے بے نیازی )کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی بارگاہ میں حاضِر ہوا ۔

ایک دن حضرت غوث پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے مجھے فرمایا: اے ابو صالِح!اگر تم فقر حاصل کرنا چاہتے ہو تو بغیر واسطے وسیلے کے اُسے حاصِل نہیں کر پاؤ  گے۔ یاد رکھو! کہ فقر حاصِل کرنے کا واسطہ توحید ہے اور توحید کی اصل یہ ہے کہ دل سے اللہ پاک کے سوا ہر کسی کا خوف و خطرہ مٹا دے اور دل کو(غیر اللہ کے خوف، دنیا کی محبّت ، نفسانی خواہشات کی پیروی سے  ) بالکل پاک و صاف کر دے۔

میں نے عرض کی: حضور آپ ہی مجھے یہ خوبی عطا فرما دیں۔یہ بات سن حضورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے مجھ پر نظر کرم فرمائی، میرے دل سے یہ (یعنی غیر اللہ پر بھروسہ کرنے ، دنیا کی محبّت ، نفسانی خواہشات کی پیروی کی)کیفیت ایسے دور ہوئی کہ جیسے دن کے آنے سے رات کا اندھیرادور ہو جاتا ہے ۔([1])

بندہ قَادِر کا بھی، قادربھی ہے عَبْدُالقَادِر                     سِرِّ باطن بھی ہے ظاہِر بھی ہے عَبْدُالقَادِر

مفتئ شرع بھی ہے، قاضِئ ملّت بھی ہے          عِلْمِ اَسْرار سے ماہِر بھی ہے عَبْدُالقَادِر

ذی تَصَرُّف بھی ہے مَاذُوْن بھی مختار بھی ہے     کارِ عالَم کا مُدَبِّر بھی ہے عَبْدُالقَادِر([2])


 

 



[1]... بَہْجَۃُ الْاَسْرَار ، ذکر فصول من کلامہ...الخ، صفحہ:105 ملخصاً۔

[2]...حدائقِ بخشش، صفحہ:69ملتقطًا۔