Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

Book Name:Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

وضاحت:ہمارے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہعَبْدُ القادِر ہیں یعنی قُدْرتوں والے رَبِّ کریم کے بندے ہیں، اللہ پاک نے آپ کو قُدْرت عطا فرمائی ہے، آپ ظاہِر و باطِن کے رازدار ہیں، شریعت کے مفتی بھی ہیں، مِلَّت کے قاضِی بھی ہیں، باطنی عُلُوم کے ماہِر بھی ہیں، اللہ پاک نے آپ کو اختیارات عطا فرمائے ہیں، آپ کو زمانے کی تَدْبِیر کی اجازت بھی عطا کی گئی ہے۔

دِل غیر سے خالی رکھئے!

پیارے اسلامی بھائیو! اس واقعے میں ایک تو یہ ذِکْر ہے کہ حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ دِلوں پر حکومت رکھتے ہیں اور حکومت بھی کیسی...؟ ایک نگاہ فرما کر دِل کو غیر اللہ سے خالی کر دیا اور خالی بھی ایسا کیا کہ پِھر زندگی بھر دِل غیر اللہ کی طرف مائِل نہ ہوا...!!

پِھر اس واقعے میں ہمارے لئے ایک سبق بھی ہے، اگر ہم اُونچا رُتبہ چاہتے ہیں، اللہ پاک کی بارگاہ میں قرب چاہتے ہیں، اللہ پاک کی رضا کے طلب گار ہیں، اس کے لئے دِل کو غیر اللہ سے خالی کرنا پڑے گا، دُنیا کی محبّت، نفسانی خواہشات کی پیروی دِل سے دُور کرنی پڑے گی، تبھی دِل میں اللہ پاک کی محبّت آئے گی، اللہ پاک کی یاد دِل میں بسے گی۔ اس کی بھی ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔ دِل کو دُنیا سے ہٹا کر اللہ پاک کی یاد میں لگا دینا چاہئے۔

دِل میں دُنیا رہے گی یا مَحبَّتِ اِلٰہی

ایک مرتبہ حضرت رابعہ رَحمۃُ اللہِ علیہا نے 7روزے رکھے اور رات کو بالکل آرام نہ کیا، آٹھویں دِن بھوک کی سَخْت شدّت ہوئی اور نفس نے کھانے کی فریاد کی، اسی وَقْت ایک شَخْص پیالے میں کھانا لے کر حاضِر ہوا، آپ رَحمۃُ اللہِ علیہا نے پیالہ لیا اور چراغ جلانے اٹھیں، اتنے میں کہیں سے بلی آئی، اس نے پیالہ اُلٹ دیا، آپ رَحمۃُ اللہِ علیہا نے پانی پینا چاہا تو چراغ بجھ