Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

Book Name:Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

مسواک کرنے کی سنتیں اور آداب

2فرامینِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:( 1):  2رکعت مِسواک کر کے پڑھنا بغیر مِسواک کی 70 رکعتوں سے افضل ہے۔([1]) ( 2):مِسواک کا استعمال اپنے لئے لَازِم کر لو کیونکہ اِس میں مُنہ کی صفائی اور اللہ پاک کی رِضا کا سبب ہے۔([2])

 اے عاشقانِ رسول ! *حُضُور نبیِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہررات باربار مِسْواک کرتے تھے، ہر بار سوتے وقْت بھی اور بیدار ہوتے وقْت بھی  *بغیر اچھی نیت کے مِسواک کرنے سے طبی فوائد(Medical Benefits) تو حاصِل ہوں گے مگر ثواب نہیں ملے گا، مثلاً وُضُو کے لئے مِسواک کرنا ہو تو یوں تین نیتیں کر لیجئے: رِضائے الٰہی، سُنت کی ادائیگی اور ذِکرودُرُود کے لئے مُنہ کو پاکیزہ کرنے کی غرض سے مِسواک کروں گا*مشائخِ کرام فرماتے ہیں :جو شخص مِسواک کا عادی ہومرتے وقْت اسے کلمہ پڑھنا نصیب ہو گا *حضرت عبد اللہ ابن عباس رَضِیَ اللہُ عنہما سے روایت ہے کہ مِسواک میں 10 خوبیاں  ہیں: *مُنہ صاف کرتی *مسوڑھے مضبوط بناتی ہے*نظر تیز کرتی  *بلغم دُور کرتی  *مُنہ کی بدبو ختم کرتی ہے *سُنَّت کے مَوافق ہے *مسواک کرنے والے سے فِرشتے خوش ہوتے ہیں *مسواک کرنے سے ربّ راضی ہوتا ہے *مسواک نیکی بڑھاتی اور معدہ دُرُست کرتی ہے *مِسواک سیدھے ہاتھ میں اس طرح لیجئےکہ چھوٹی اُنگلی اس کے نیچے اور بیچ کی تین اُنگلیاں اُوپراور انگوٹھا سرے پر ہو*مسواک جب نا قابلِ استعمال ہو جائے تو پھینک مت دیجئے کہ یہ سنت ادا کرنے کا آلہ ہے، احتیاط سے کسی جگہ رکھ دیجئے یا دفن کر دیجئے یا پتھر وغیرہ وزن باندھ کر


 

 



[1]... مسند الفردوس، جلد:2، صفحہ:265، حدیث:3236۔

[2]... مسند امام احمد، جلد:2، صفحہ:438، حدیث:5869۔