Book Name:Hazrat Musa Ki Shan o Azmat
*حدیث حُضورِ اقدسصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے قول،فِعل، حال اور تقریر کو کہتے ہیں۔( نزہۃ القاری ، ۱/۸۷)*اس علم کو حاصل کرنا فرض کفایہ ہے اگر ساری امت میں اس کا عالم نہ پایاجائے تو ساری امت گنہگار ہوگی۔(نصاب اصول حدیث مع افادۃ رضویہ،۲۸)*قرآن مجید کی طرح حدیث رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبھی احکام شریعت کا بنیادی ماخذ ہے۔(منتخب حدیثیں، ص٧)*حدیث کی رہنمائی کے بغیر احکام الٰہی کی تفصیلات جاننا اور آیات قرآنی کا منشاومراد سمجھنا ممکن نہیں۔( منتخب حدیثیں، ص٧)
( اعلان :)
حدیث پاک کے متعلق بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا اِن کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجتماع
میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بزرگوں نے فرمایا:جو شخص ہر شبِ جمعہ (جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) اِس دُرود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا موت کے وقْت سرکارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے قَبْر