Book Name:Hazrat Musa Ki Shan o Azmat
(5)…حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام۔
قرآنِ کریم میں اِن مُقَدَّس ہستیوں کاخاص طور پر ذِکْر کیا گیا ہے ،چنانچہ
پارہ21سُوْرَۃُ الْاَحْزاب کی آیت نمبر7 میں اِرشاد ِباری ہے :
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیْثَاقَهُمْ وَ مِنْكَ وَ مِنْ نُّوْحٍ وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ۪-وَ اَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًاۙ(۷) (پ۲۱،الاحزاب:۷)
ترجَمۂ کنزُ العِرفان: اور اے محبوب!یاد کرو جب ہم نے نبیوں سے اُن کا عہد لیا اور تم سے اور نُوح اور اِبراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم سے (عہد لیا) اور ہم نے اُن (سب) سے بڑا مضبوط عہد لیا۔
پیارے اسلامی بھائیو!آج کے اِس بیان میں ہم اِن ہمت والے رسولوں عَلَیْہِمُ السَّلَام میں سے ایک بہت ہی پیارے رسول حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی شان و عظمت ،آپ کامختصر تعارف، معجزات و کمالات اور دیگر معلوماتی نکات سُنیں گے۔لہٰذا پورا بیان توجہ کے ساتھ سُننے کی گزارش ہے۔آئیے!سب سے پہلے ہم حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا مختصر تعارف سُنتے ہیں،چنانچہ
حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا مختصرتعارف
حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے والد کا نام عمران ہے۔آپ حضرت اِبراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی اولاد میں سے ہیں۔حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام حضرت یوسف عَلَیْہِ السَّلَام کے وِصال سے چار سو (400) سال اور حضرت اِبراہیم عَلَیْہِ السَّلَام سے سات سو(700) سال بعد پیدا ہوئے۔آپ نے ایک سو بیس (120)سال عمر پائی۔(البدایہ والنھایہ،ذکر قصۃ موسی الکلیم علیہ الصلاۃ والتسلیم،۱/۳۲۶،۳۲۹-تفسیرِ صاوی، الاعراف، تحت الآیۃ: ۱۰۳، ۲/۶۹۶، ملتقطاً)
حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی والدہ کا نام یوحانذ ہے اورآپ لاوٰی بن یعقوب کی نسل سے ہیں ۔الله پاک