Book Name:Hazrat Musa Ki Shan o Azmat
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([1])
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،07نومبر 2024ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ
حدیث پاک سے متعلق بقیہ مدنی پھول
بہت سے قرآنی احکام ایسے ہیں کہ ان کے اجمال کی تفسیر حدیث سے ہوتی ہے۔ ( منتخب حدیثیں، ص٧) *قرآن مجید کے بعد احکامِ شریعت کی دلیل بننے میں حدیث ہی کادرجہ ہے۔( منتخب حدیثیں، ص۲۶) *قرآن مجید و حدیث دونوں ہی دین اسلام کی مرکزی بنیاد اور احکامِ شرع کی مضبوط دلیلیں ہیں۔ ( منتخب حدیثیں،ص۲۶)*بغیر احادیث ِرسول پر ایمان لائے ہوئے نہ کوئی قرآن کے مَعانی و مَطالب کو کما حقہ سمجھ سکتا ہے نہ دین اسلام پرعمل کرسکتا ہے۔ ( منتخب حدیثیں،ص۳۰) *اسلام میں کلام اللہ (قرآن)کے بعد کلامِ رسولاللہ (حدیث)کا درجہ ہے۔(مرآۃ المناجیح،۱/۲)*ہرانسان پر حضور عَلَیْہِ السَّلَام کی اطاعت فرض ہے اوریہ اطاعت بغیرحدیث و سنت جانے ناممکن ہے۔(مرآۃ المناجیح ،۱/۹)*احادیث سے انکار کے بعد قرآن پر ایمان کا دعوی باطل محض ہے۔(نزہۃ القاری ،۱/۶ ۳)