Anbiya Par Aitmaad Na Karne Ka Wabal

Book Name:Anbiya Par Aitmaad Na Karne Ka Wabal

کے طبیب، اللہ پاک کے حبیب ہی ہیں، جو دِلوں کو بُری عادِتوں سے شفا دے سکتے ہیں، ظاہِری بیماریوں سے بھی نجات بَخش سکتے ہیں۔

مریضانِ جہاں کو تُم شفا دیتے ہو دَم بھر میں

خُدارا     دَرد     کا     ہو     میرے     دَرماں     یَارَسُوْلَ     اللہ!([1])

خیر! اِن صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ نے اپنے بھائی کی بیماری کے مُتَعَلِّق عرض کیا، مَحْبُوبِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اِسے شہد پِلاؤ! وہ واپس گئے، اپنے بھائی کو شہد پِلایا۔ اب مسئلہ حَل ہونے کی بجائے مزید بڑھ گیا، یعنی پہلے سے زیادہ دَسْت آنا شروع ہو گئے۔ پِھر حاضِر ہوئے، مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے پِھر فرمایا: اِسے شہد پِلاؤ! واپس گئے، دُوبارہ شہد پِلایا۔ مسئلہ اور بھی بڑھ گیا۔ تیسری بار حاضِر ہوئے، عرضی پیش کی، پِھر یہی اِرشاد ہوا، واپس گئے، اَور شہد پِلا دیا۔ مسئلہ اور بھی زیادہ بڑھ گیا۔ چَوتھی بار پِھر حاضِر ہوئے، درخواست پیش کی، فرمایا: اللہ پاک سچّا، تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے (یعنی مجھے تمہارے بھائی کی بیماری سے مُتَعَلِّق اللہ پاک نے یہ فرمایا ہے کہ اس کا عِلاج شہد میں ہے، اگر شہد پینے سے بیماری ٹھیک نہیں ہو رہی، تو بھی اللہ پاک کا فرمان سچّا ہے، قُصُور تمہارے بھائی کے پیٹ کا ہے)، اب کی بار پِھر جاؤ! اور اُسے شہد پِلا دو! اَب کی بار وہ صحابی وَاپس گئے، شہد پِلایا تو اُنہیں آرام آ گیا۔([2])  

اب یہاں دیکھئے! ایک تو پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا بےمثل و بےمثال ایمان ہے کہ اللہ پاک نے وحی وغیرہ کے ذریعے یہ فرمایا ہے کہ اِس بیماری کا عِلاج شہد سے ہو گا مگر 3بار شہد پِلانے کے باوُجُود عِلاج نہیں ہوا، مَحْبُوبِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اس


 

 



[1]...قبالۂ بخشش، صفحہ:226۔

[2]...بخاری، کتاب الطب، باب الدواء بالعسل، صفحہ:1441، حدیث:5684 مفصلًا۔