Anbiya Par Aitmaad Na Karne Ka Wabal

Book Name:Anbiya Par Aitmaad Na Karne Ka Wabal

ہی میں ایک شان دار موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے:فتاویٰ رضویہ (Fatawa Razwia) *اس ایپلی کیشن میں فتاوٰی رضویہ کی تمام جلدیں شامل ہیں اور ہر جلد کے تحت رسائل اور موضوعات کی مختصر فہرست بھی شامل کی گئی ہے *فتاوٰی رضویہ کے تمام رسائل (جو اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے پوچھے گئے، سُوالات کے جوابات میں تحریر فرمائے تھے اِن)کی علیحدہ فہرست بھی موجود ہیں *ایپلی کیشن میں بہت ہی عمدہ فیچر ایڈوانس سرچ(Advanced Search) کا ہے، جس کے ذریعے اپنی مطلوبہ بات کو بہت آسانی کے ساتھ سرچ کر سکتے ہیں، کسی خاص جلد یا خاص رسالے میں بھی سرچ کرنے کی سہولت موجود ہے * جلد کو منتخب کر کے اُس میں مطلوبہ صفحہ(Page) پر جا سکتے ہیں *الفاظ کا فونٹ سائز(Font Size) بھی اپنی مرضی سے ایڈجسٹ کرسکتے ہیں *ایپلی کیشن میں اپنی پسندیدہ بات کو نوٹس(Notes) کے فیچر میں لکھ کر محفوظ اور پسندیدہ(Favorites) لسٹ میں شامل اور شئیر (Share)بھی کیا جا سکتا ہے۔

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: آن لائن یا موبائل فون پر نکاح جائز نہیں۔

وضاحت: آج کل یہ مسئلہ بہت عام ہے، بعض دفعہ دُلہا دوسرے ملک میں ہوتا ہے، دلہن کسی اور ملک میں ہوتی ہے، اَہْلِ خانہ کا یہ ذِہن بنتا ہے کہ چلو! موبائل پر یا انٹر نیٹ وغیرہ کے ذریعے ویڈیو کال پر لے کر نِکاح پڑھا دیتے ہیں۔ یاد رکھئے! اس طرح نِکاح