Book Name:Anbiya Par Aitmaad Na Karne Ka Wabal
اور اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:
وہ کہ اِس دَرْ کا ہُوا، خَلْقِ خُدا اُس کی ہوئی
وہ کہ اِس دَرْ سے پِھرا، اللہ اُس سے پِھر گیا([1])
لہٰذا اِدھر اُدھر کی ٹھوکریں کھانے سے بہتر بلکہ لازِم اور ضروری یہ ہے کہ ہم مَحْبُوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے فرامین کو دِل و جان سے تسلیم کر لیں۔ بنیاد عقل پر نہیں بلکہ بنیاد عشق پر رکھیں۔
عقل کو تنقید سے فُرصَت نہیں عشق پر اَعمال کی بنیاد رکھ
پنجابی میں کہتے ہیں نا:
عِشْق دِےْ جَھلَّے اِیْ نَمْبَرْ لَے گَئے
عَقْل مَنْدَاں نے اَیْوِیں عُمْراں گَالِیَاں
حضرت بِلال رَضِیَ اللہُ عنہ عاشِقِ رسول تھے، قیامت تک آنے والوں کے سردار بن گئے، ابوجہل اور ابولہب وغیرہ اپنی عقل کے گھمنڈ میں رہے، ذلیل و خوار ہو گئے۔ لہٰذا
عشق پر اَعْمال کی بنیاد رکھ
اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
فتاوٰی رضویہ موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول ! اَلْحَمْدُ للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، ابھی حال