Book Name:Anbiya Par Aitmaad Na Karne Ka Wabal
نہیں ہوتا۔ نِکاح درست ہونے کے لئے شریعت نے کئی شرطیں رکھی ہیں۔ ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ دولہا اور دلہن ایک ہی مجلس میں ہوں۔ موبائِل وغیرہ کے ذریعے جو نِکاح پڑھایا جاتا ہے، اس میں دولہا، دلہن چونکہ ایک مجلس میں نہیں ہوتے، اس لئے اس طرح نِکاح ہوتا ہی نہیں ہے۔([1]) مسئلہ بہت اَہَم ہے اور نِکاح، طلاق کے مسائِل میں بہت باریکیاں بھی ہوتی ہیں، لہٰذا جب کبھی ایسا موقع ہو، ایسی کوئی صُورتِ حال بن جائے کہ دولہا، دلہن ایک جگہ موجود نہ ہوں، پِھر بھی ان کا نِکاح کروانا ہی ہو تو دار الافتاء اہلسنت سے رابطہ کر کے اس کا درست مسئلہ پُوچھ کر پِھر ہی کوئی قدم اُٹھائیے! بعض دفعہ ایک معمولی سے غلطی ساری زندگی کے لئے گُنَاہوں کا دروازہ کھول دیتی ہے۔ اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بِسْمِ اللہ شریف کی برکات (وظیفہ)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
جو شخص بِلاناغہ 7دن تک روزانہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 786مرتبہ (اوّل آخِر ایک بار درودِ پاک) پڑھا کرے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اُس کی ہر حاجت پوری ہو گی۔([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔