Book Name:Musbat Soch Ki Barkat
ہے کہ وہ افراد جو دوسروں کے لئے مخالفانہ سوچ رکھتے ہیں اور اس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار اور غصّے میں رہتے ہیں، ان میں دل کی بیماریوں اور فالج کا خطرہ 86% بڑھ جاتا ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:علاقائی دورہ
پیارے اسلامی بھائیو! مَحَبَّتِ الٰہی بڑھانے، عشقِ رسول کی شمع جلانے، ایمان کی حِفاظت کی کُڑھن بڑھانے اور مثبت سوچ پانے کیلئے اچھا، دینی ماحول اور نیک لوگوں کی صُحبت حددَرجہ ضروری ہے ،کیونکہ آج مُعاشرے کے ناگُفتہ بِہ حالات میں گُناہوں کا زور دار سیلاب ،جسے دیکھو بہائے لئے جا رہا ہے،ایسے میں دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول کسی نعمتِ عُظمٰی سے کم نہیں، لہذا آپ بھی اس پیارے دینی ماحول سے ہر دَم وابَستہ رہئے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر12 دینی کاموں میں شامل ہوکر دِین کے پیغام کو عام کرنے کی نِیَّت کرلیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ اس کی ڈھیروں برکتیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔نیز ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے والے بن جائیے۔
یاد رہے!ذیلی حلقے کے 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام”علاقائی دورہ“ بھی ہے۔مرکزی مَـجْلِسِ شوریٰ کی طرف سے دِئیے گئے طریقۂ کار کے مُطابِق ہفتے میں ایک دن ہر مَسْجِد کے اَطراف میں گھر گھر، دکان دکان جا کر گھروں اور دکانوں میں مَوجُود، جبکہ راہ میں کھڑے ہوئے اور آنے جانے والے تمام اَفراد کو نیکی کی دَعْوَت پیش کی جاتی ہے، اسے ”علاقائی دورہ“ کہا جاتا ہے اس دینی کام کے بے شمار فائدے ہیں،مثلاً مسجد آباد رہتی ہے،