Musbat Soch Ki Barkat

Book Name:Musbat Soch Ki Barkat

علاقے میں خوب دینی کام پھیلتا ہے، نئے نئے اسلامی بھائی دینی ماحول کےقریب آتے ہیں، بے نمازیوں کو نمازی بنانے کی سعادت نصیب ہوتی ہے،ا میرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی  دعاؤں سے حِصَّہ اورنیکی کی دعوت دینے کا موقع ملتا ہے۔

اللہ پاک ہمیں بڑھ چڑھ کر دینی کاموں میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

چلنے کی سُنّتیں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے”163مدنی پھول“ سے چلنے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں: *پارہ15سورہ ٔ بنی اسرائیل کیآیت37میں اللہ پاک ارشاد فرمایا ہے :

وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاۚ-اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا(۳۷)

ترجَمۂ کنز الایمان :اور زمین میں اِتراتا نہ چل بے شک تُو ہر گز زمین نہ چیر ڈالے گا اور ہر گز بلندی میں پہاڑوں کو نہ پہنچےگا۔

اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرما یا:ایک شَخْص  دو چادریں اَوڑھے ہوئے اِترا کر چل رہا تھا اور گھمنڈ میں تھا، وہ زمین میں دھنسادیا گیا، وہ قِیامت تک دھنستا ہی جائے گا۔([1])*اللہ پاک کی عطا سے غیب کی خبریں دینے والے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ چلتے تو کسی قَدر آگے جھک کر چلتے گویا کہ آپ بُلندی سے


 

 



[1]مُسلِم،کتاب اللباس والزینۃ،باب تحریم التبختر فی المشی...الخ،ص۱۱۵۶،حدیث:۲۰۸۸ملخصاً