Musbat Soch Ki Barkat

Book Name:Musbat Soch Ki Barkat

اسے یہ کہنا کہ اللہ تیرا ستیاناس کرے، اس کی جگہ یُوں دُعا دے دیں: اللہ تجھے ہدایت دے۔ وہ بھی سدھر جائے گا، اپنی تکلیف بھی ختم ہو جائے گی۔ یُوں اپنے مسلمان بھائیوں کے خِلاف دُعا کرنے سے بہتر ہے کہ ہم مثبت سوچ اپنائیں اور ہدایت کی دُعا کیا کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکتیں ملیں گی۔

بدگمانی سے بچئے!

پیارے اسلامی بھائیو! منفی سوچ کی ایک صُورت بدگمانی بھی ہے۔یاد رکھئے!بدگمانی حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ٘-اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ (پارہ:26، حجرات:12)

ترجمہ کنزُ العِرفان:اے ایمان والو! بہت زیادہ گمان کرنے سے بچو بیشک کوئی گمان گناہ ہو جاتا  ہے

پیارے اسلامی بھائیو! اس آیتِ کریمہ میں ہمیں زیادہ گمان کرنے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ بعض گمان گُنَاہ بھی ہوتے ہیں۔ یاد رکھئے! گمان کی کئی اَقسام ہیں ،ان میں سے 3 یہ ہیں: (1):واجب،جیسے اللہ پاک کے ساتھ اچھا گمان رکھنا (2):مُستحَب، جیسے نیک مسلمان کے ساتھ نیک گمان رکھنا (3): حرام ، جیسے اللہ پاک کے ساتھ برا گمان کرنا، یونہی مومن کے ساتھ برا گمان کرنا کہ یہ بھی حرام ہے۔ ([1])

اللہ کے بندو! بھائی بھائی ہو جاؤ!

حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان، پارہ:26، الحجرات، زیر آیت:12، جلد:9، صفحہ:434۔