Book Name:Musbat Soch Ki Barkat
پہنچائے گا اور اُس کی دنیا و آخرت کے کاموں کی کفایت بھی کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ میں اُس کا گواہ ہوں گا (یا یہ فرمایا کہ) میں اس کی شفاعت کروں گا۔ (شعب الایمان، باب فی تعظیم النبی ، جلد:2، صفحہ:218، حدیث:1583ملتقطاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
روایت ہے: بنی اسرائیل میں 2 شخص تھے، ایک بہت عبادت گزار تھا، دوسرا بہت ہی گنہگار تھا۔ لوگ عبادت گزار کو عَابِدُ بَنِیْ اِسْرَائِیْل (یعنی بنی اسرائیل کا عبادت گزار) کہتے تھے اور جو گنہگار تھا، اسے خَلِیْعُ بَنِیْ اِسْرَائِیْل (یعنی بنی اسرائیل کا آوارہ و بےحیا شخص) کہہ کر پُکارا جاتا تھا۔ ایک مرتبہ یہ گنہگار اس عبادت گزار کے قریب سے گزرا، دیکھا کہ بادَل نے عبادت گزار کے سر پر سایہ کر رکھا ہے۔ یہ منظر دیکھ کر گنہگار نے سوچا: میں انتہائی گنہگار...!! یہ اتنے بڑے عبادت گزار ! اگر میں ان کے پاس بیٹھ جاؤں تو کیا خبر! اسی کی بَرَکت سے اللہ پاک مجھ پر رحم فرما دے۔ یہ سوچ کر وہ گنہگار شخص اس عبادت گزار کے پاس جا کر بیٹھ گیا۔
اُدھر وہ عِبَادت گزار (جو شاید شیطانی چالوں اور باطنی بیماریوں کا عِلْم نہیں رکھتا تھا)، اس نے منفی سوچا اور دِل ہی دِل میں کہا: کہاں مجھ جیسا عبادت گزار اور کہاں یہ پرلے درجے کا گنہگار! یہ میرے پاس کیسے بیٹھ سکتا ہے...!! یہ سوچ کر اس نے بڑی حقارت سے اس گنہگار کو اپنے پاس سے اُٹھا دیا۔ اس پر اللہ پاک نے اس وقت کے نبی عَلَیْہِ السَّلام پر وحی بھیجی اور فرمایا: ان دونوں سے فرمائیے کہ اپنے اَعْمال نئے سرے سے شروع کریں، میں نے اس گنہگار کو ( اس کے حُسْنِ ظَنّ یعنی اچھی اور مثبت سوچ کے سبب) بخش دیا اور عبادت گزار کے اَعْمال ضائِع کر دئیے! ایک روایت میں ہے کہ وہ بادَل جو عبادت گزار کے سر پر سایہ کئے