Book Name:Musbat Soch Ki Barkat
کامیاب بنا لیں۔ اگر ہم مثبت سوچیں، اپنے ماضِی کو کوسنے، اس پر پریشان ہو نے کی بجائے، اس سے سیکھنا شروع کر دیں گے تو ہمیں اپنا ماضِی بُرا نہیں بلکہ حسین نظر آئے گا اور اس سے بہت کچھ سیکھ کر اپنا مستقبل بہتر بنا لیں گے۔ اس لئے
Be Positive Be Successful (ترجمہ: مثبت رہو! کامیابی پاؤ...!!)
پیارے اسلامی بھائیو! مایُوسی ایک مَرَض ہے، ہمیں اللہ پاک کی رحمت سے ہمیشہ اچھی ہی اُمِّید لگانی چاہئے۔ حدیثِ قدسی میں اللہ پاک فرماتا ہے: اَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِی بِیْ فَلْیَظُنَّ ظَانٍّ مَا شَآءَ میں اپنے بندے کے گمان کے نزدیک ہوتا ہوں، پس گمان کرنے والا جیسا چاہے گمان کرے۔ ([1])
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: یہاں عَبْد سے مراد بندۂ مؤمن ہے۔ یعنی بندہ میرے مُتَعَلِّق جیسا یقین رکھے گا، میں ویسا ہی معاملہ اس سے کروں گا۔([2])
معلوم ہوا؛ ہم جیسا سوچیں گے، ویسے ہی نتائج ملیں گے، مثبت سوچیں، مثبت نتائج ملتے جائیں گے، منفی سوچیں تو منفی نتائج ملتے جائیں گے، لہٰذا ہمیشہ اللہ پاک کی رحمت سے اچھی اُمِّید ہی لگائیے، اچھا ہی سوچئے، اچھا ہی گمان رکھئے! حضرت جابِر بن عبد اللہ رَضِیَ اللہُ عنہما فرماتے ہیں: رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنے وِصَالِ ظاہِری سے 3 دِن پہلے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: لَا يَمُوتَنَّ أَحَدٌ مِّنْكُمْ إِلَّا وَهُوَ يُحْسِنُ بِاللهِ الظَّنَّ تم