Book Name:Hairat Ka Medan
کرتے، پتا چلتا کہ جہاں سے چلے تھے، پلٹ کر پِھر وہیں آگئے ہیں، یُوں انہوں نے اس میدان سے نکلنے کی کئی کوششیں کیں مگر اس میدان سے باہَر نہ نکل سکے، وہیں حیران پریشان گھومتے رہے، 40 سال تک یہ لوگ یہیں قید رہے۔([1])
اب اللہ پاک کی کرم نوازیاں دیکھئے! بنی اسرائیل نے جُرْم کیا، اللہ پاک کی اور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی گستاخی کی، اِنہیں اِس جُرْم کی سزا میں قید کر دیا گیا، اِس قید کے دوران اُن پر کیا کیا کرم نوازیاں ہوئیں؟ سنیئے! اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ ظَلَّلْنَا عَلَیْكُمُ الْغَمَام (پارہ:1، البقرۃ:57)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور ہم نے تمہارے اوپر بادل کو سایہ بنا دیا۔
چونکہ کُھلا میدان تھا، چَھاؤں نہیں تھی، سُورج کی دُھوپ سیدھی اُن پر پڑتی تھی، لہٰذا اِن پر بادلوں سے سایہ کیا گیا۔
وَ اَنْزَلْنَا عَلَیْكُمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰىؕ- (پارہ:1، البقرۃ:57)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور تمہارے اُوپر مَن اور سَلْویٰ اتارا۔
یہاں کھانے کا اِنتظام نہیں تھا، اِن کے لئے آسمان سے کھانا اُتارا گیا۔ کھانا بھی کیا تھا؟ مَنّ و سَلْوٰی۔ مَنّ جو ہے یہ تُرَنْجَبِیْن (ایک قسم کی قدرتی شکر) کی طرح کی میٹھی چیز تھی جو صبح طُلُوعِ فجر سے لے کر سُورج نکلنے تک شبنم کی طرح برستی، ہر شخص کے حصّے میں تقریباً 4 کلو آتی تھی۔ سَلْوٰی جو ہے یہ ایک قسم کا چھوٹا پرندہ تھا،(جو بُھنا ہوا اُن کے پاس آتا)اور یہ کھایا کرتے تھے۔
اس کے ساتھ ساتھ مزید کرم نوازیاں کیا ہوئیں؟ اللہ پاک نے آسمان سے ایک