Book Name:Bani Israel Ki Gaye
نے اپنی بَچْھیَا اللہ پاک کے حوالے کی، رَبِّ کریم نے اُس کی حفاظت فرمائی، اُسے جنگلی جانوروں سے بچایا، اُس کی خُوب پرورش ہوئی اور وہ بڑی ہو کر نیک شخص کے بیٹے کو مِل گئی۔
سُبْحٰنَ اللہ! پتا چلا؛ جو چیز اللہ پاک کے حوالے کر دی جائے، وہ ضائع ہونے سے بچ جاتی ہے، لہٰذا اپنی عادَت بنائیں* روزانہ رات کو سونے سے پہلے آیتُ الکرسی پڑھیں، اپنا گھر بار، ساز و سامان، آل، اَوْلاد یہاں تک کہ اپنا آپ بھی اللہ پاک کے حوالے کر کے سوئیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! حفاظت ہو گی *ہم بازار میں، مارکیٹ وغیرہ میں جاتے ہیں، گاڑی پارک کرنی ہوتی ہے، اُسے لاک لگائیں، حفاظت کا پُورا سامان کریں، ساتھ ہی ساتھ 10 بار یَا جَلِیْلُ پڑھ کر پُھونک مار دیں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ساز و سامان، گاڑی وغیرہ چوری ہونے سے محفوظ رہے گی([1]) *سَفَر وغیرہ پر نکلیں، صبح کام کے لئے جائیں تو گھر بار کو، آل اولاد کو اللہ حافِظ کر کے جائیں *جب بھی کسی سے جُدا ہوں، اَلْوِدَاع کہیں، اس وقت کی دُعا ہے: اَسْتَوْدِعُکَ اللہَ الَّذِیْ لَاتَضِیْعُ وَدَائِعُہٗ (میں تمہیں اللہ پاک کے سپرد کرتا ہوں، جس کے پاس رکھوائی گئی امانتیں ضائع نہیں ہوتیں)۔([2])یہ دُعا ہمیں یاد ہونی چاہئے، آج کل ویسے بھی حالات عجیب ہیں، بچوں کے اِغْوا کے واقعات، قتل کے واقعات، ننھی بچیوں کے ساتھ تشدد کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، اللہ پاک ہمیں، ہمارے گھر بار کو، آل اَوْلاد کو محفوظ رکھے، گھر سے نکلتے وقت، بچوں کو سکول وغیرہ بھیجتے وقت یہ دُعا پڑھا کریں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! حفاظت ہوگی۔