Book Name:Sab Se Baray Parhaiz Gar
خیر! خُلاصہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ بہت اُونچے رُتبے والے ہیں اور ان کی فضیلتوں کی بنیاد کیا ہے، اللہ پاک نے انہیں سب سے بڑا متقی فرمایا اور یہ بھی بتا دیا کہ جو زیادہ تقوے والا ہوتا ہے، وہی اللہ پاک کی بارگاہ میں زیادہ عزّت والا ہوتا ہے۔
حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کا صدقہ اللہ پاک ہمیں بھی تقویٰ کی دولت نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
مَدَنی قاعِدہ موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جس کا نام ہے: مدنی قاعِدہ (Madani Qaida)۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مَدَنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو (Audio) شامِل کی گئی ہے یعنی مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک (Click)کریں گے، آڈیو (Audio) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مَدَنی قاعِدہ پڑھ کر، اس کی مشق (Practice)کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل فون میں انسٹال کر لیجئے، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد