Book Name:Sab Se Baray Parhaiz Gar
کئے جا رہے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں حرام کمائی سے محفوظ فرمائے۔ ہمیں یہ چیزیں سیکھنی چاہئے!
عِبَادت میں لذَّت نہ ملنے کا سبب
حضرت بایزید بسطامی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت بڑے وَلِیُّ اللہ ہوئے ہیں، بہت عبادت گزار تھے، آپ کئی سال تک عِبَادت کرتے رہے، کرتے رہے مگر عِبَادت میں لذّت نہیں ملی، قُرْبِ اِلٰہی کے دروازے نہیں کھلے۔ پریشان ہو کر اَمِّی جان کے پاس آئے، انہیں اپنی پریشانی بتائی (اب ماں بھی تو بایزيد بسطامی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تھیں، کوئی عام شخصیت تو نہیں ہوں گی، خیر!) ماں نے غور کرنے لگیں کہ آخر کیاوجہ ہے؟کچھ توکمی ہےجس کی وجہ سےعبَادت میں لذّت نہیں مِل رہی۔
آخر اَمِّی جان کو یاد آیا، فرمایا: بیٹا! مجھے کمی مل گئی، جب تم پیدا نہیں ہوئے تھے، میں ابھی اُمِّید سے تھی، اس وقت میں پڑوس میں گئی تھی، اُن کے ہاں سے چند دانے میں نے بغیر پُوچھے اُٹھا کر کھا لئے تھے۔ چُنانچہ جلدی سے پَڑوس میں گئیں، اُن دانوں کی مالکن سے وہ مُعَاف کروائے، تب حضرت بایزید بسطامی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو لذّتِ عِبَادت نصیب ہو گئی۔([1])
اللہُ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! اندازہ کیجئے! اپنے پیٹ میں شُبَہ والا لقمہ پہنچانے کا کتنا نقصان ہے...!! مگر افسوس! ہم کم سوچتے ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو حلال کمانے، حلال ہی کھانے اور ہمیشہ حرام کمائی سے بچتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ جب خلیفہ بنے تو آپ خِلافت