Book Name:Sab Se Baray Parhaiz Gar
وَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ(۱۷) (پارہ:30، الَّیْل:17)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اور عنقریب سب سے بڑے پرہیزگار کو اس آگ سے دُور رکھا جائے گا۔
معلوم ہوا؛ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ عنہ انبیائے کرام علیہمُ السَّلَام کےبعد سب سے بُلند رُتبہ، سب سے اَفْضَل اور اللہ پاک کے ہاں سب سے زیادہ عزّت والے ہیں۔
رُسُل اور انبیا کے بعد جو افضل ہو عالَمْ سے یہ عالَمْ میں ہے کس کا مرتبہ، صدیقِ اکبر کا ([1])
سیدی اعلیٰ حضرت، امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: اَہْلِ سُنّت و جماعت کا اِجْماع ہے کہ نبیوں اور رسولوں کے بعد مخلوق میں خلفائے راشدین یعنی حضرت ابو بکر، حضرت عمر، حضرت عثمان اور مولا علی رَضِیَ اللہُ عنہم سب سے اَفْضَل ہیں۔ اگلی پچھلی تمام اُمَّتوں میں *سب سے زیادہ بزرگی والے بھی یہی 4یار ہیں *سب سے بڑھ کر عظمت والے بھی یہی 4یار ہیں *سب سے بڑھ کر عزت والے *سب سے بڑھ کر کرامت والے *سب سے بڑھ کر ولایَت والے بھی یہی 4یار ہیں۔ پھر ان کی آپس میں ترتیب یُوں ہے کہ سب سے اَفْضَل صدیقِ اکبر، پھر فاروقِ اعظم، پھر عثمانِ غنی، پھر مولا علی رَضِیَ اللہُ عنہم۔ ([2])
ہر صحابی نبی! جنّتی جنّتی سب صحابیات بھی! جنّتی جنّتی
چار یارانِ نبی! جنّتی جنّتی حضرتِ صدیق بھی! جنّتی جنّتی
اور عمرِ فاروق بھی! جنّتی جنّتی عثمانِ غنی! جنّتی جنّتی