Deeni Mutala Ki Ahmiyat

Book Name:Deeni Mutala Ki Ahmiyat

بلینز(Billions) یعنی کروڑوں میں ہے*اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہآئی ٹی I.Tڈیپارٹمنٹ  ہے جس کی طرف سے *اب تک 40 ویب سائٹس  * 32 موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، ایک ایپلی کیشن ہے:دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل سروسز Dawateislami Digital Services بھی ہے، جس کے ذریعے آپ دعوتِ اسلامی کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس کو استعمال کر سکتے ہیں ۔

نیک لوگوں کا کتابیں پڑھنے کا شوق

پیارے اسلامی بھائیو!بہرحال !کتاب کے بغیرگزارا نہیں ہے،ہمیں چاہئے کہ کتابیں پڑھنے کی عادت بنائیں،علامہ شیخ عبدُالحقّ مُحَدِّث دِہلوی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ

ارشاد فرماتے ہیں : مطالعہ کرنا میرا شب وروز کا مشغلہ تھا۔ بچپن ہی سے میرا یہ حال تھا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ کھیل کُوْد کیا ہے؟ سیر کیا ہوتی ہے؟ بارہا ایسا ہوا کہ مُطالعہ کرتے کرتے آدھی رات ہوگئی تو والد  محترم سمجھاتے : بیٹا! کیا کرتے ہو؟ یہ سُنتے ہی میں فورًا لیٹ جاتا ،پھر جب کچھ دیر گُزر جاتی تو اُٹھ بیٹھتا اور پھر سے مُطالعے میں مصروف ہوجاتا۔ بسا اوقات یُوں بھی ہوا کہ دورانِ مطالعہ سر کے بال اور عمامہ وغیرہ چراغ سے چُھْو کر جُھلَسْ(Scorch) جاتے لیکن مُطالعہ میں مگن ہونے کی وجہ سے پتانہ چلتا۔([1])

قبر میں بھی مطالعہ

حضرت حسن بِن احمد ہَمَذانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے وصال کے بعد اُنہیں خواب میں ایک ایسے شہر میں دیکھا گیا، جس کی تمام دِیوارَیں کتابوں کی تھیں، یعنی وہ کتابیں اس قدر زیادہ


 

 



[1]...حیات شیخ عبدالحق محدث دہلوی، صفحہ:83 و84 ملتقطًا۔