Deeni Mutala Ki Ahmiyat

Book Name:Deeni Mutala Ki Ahmiyat

کتاب پڑھ کر اسلام نصیب ہو گیا

یہ تو قرآنِ کریم کی اُونچی شان ہے، اس پاک کتاب کا مُقابلہ تو کوئی کر ہی نہیں سکتا ہے، اللہ پاک کے فضل سے، قرآنِ کریم کے فیضان سے عُلَمائے کرام کی لکھی ہوئی کتابیں بھی ایسی ہیں کہ کوئی غیر مُسْلِم انہیں اِنْصاف کے ساتھ پڑھ لے تو اس پر حق کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ یُوپِی ہند کا واقعہ ہے، ایک شخص جو غیر مُسْلِم تھا اور مسلمانوں سے بہت ہی نفرت کیا کرتا تھا۔ اُس کی قسمت کا ستارہ چمکا اور اس کو کہیں سے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کا رِسالہ احترامِ مُسْلِم مِل گیا۔ اس نے جب یہ رسالہ پڑھا تو حیران رہ گیا کہ میں جن مسلمانوں سے نفرت کرتا ہوں، اُن کا مذہبِ اسلام کتنا پیارا ہے، بس یہ رسالہ پڑھ کر اُس کے دِل میں اِسْلام کی محبّت بیٹھ گئی، کچھ دِن بعد اس کی چند اسلامی بھائیوں سے مُلاقات ہوئی اور وہ غیر مُسْلِم اُن اسلامی بھائیوں کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔([1])

لاکھوں کو سُنَّتوں کا پیکر بنا دیا ہے                                                             ہے زِندہ و مُسَلَّم عطّار کی کرامت

بِگڑوں کو راہِ حق کا مُتَلاشی کر دیا ہے                                                دِل صاف ستھ اکر دے عطّار کی  بَصِیْرَتْ([2])

دِینی مطالعہ کی اہمیت

پیارے اسلامی بھائیو! بنی اسرائیل کا عیب بیان ہوا کہ

ْ اُمِّیُّوْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ الْكِتٰبَ (پارہ:1، البقرۃ:78)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اَنْ پڑھ ہیں جو کتاب کو نہیں جانتے۔


 

 



[1]...تعارِفِ امیرِ اہلسنت،صفحہ:24۔

[2]...مناقبِ عطار،صفحہ:41۔