Deeni Mutala Ki Ahmiyat

Book Name:Deeni Mutala Ki Ahmiyat

تھیں کہ ان کو شمار کرنا ممکن نہ تھا،آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اِنْ کے مُطالعہ میں مَشْغُوْل تھے۔ آپ سے پُوچھا گیا کہ یہ کتابیں کیسی ہیں؟ فرمایا: میں نے اللہ پاک سے سُوال کیا کہ میں جس طرح دنیا میں مصروف رہتا تھا، مجھے یہاں بھی اسی طرح کی مشغولیت عطا فرما۔ اللہ پاک نے یہ تمام کتابیں مجھے مطالعہ کے لئے عطا فرما دیں۔([1])

پُوری کتاب ایک رات میں پڑھ لی

 اعلیٰ حضرت، امام احمد رضاخان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے شَوقِ مُطالعہ اور ذہانت کا بچپن ہی میں یہ عالَم تھا کہ اُستاذ سے کبھی چوتھائی کتاب سے زیادہ نہیں پڑھی بلکہ چوتھائی کتاب استاذ سے پڑھنے کے بعد بقیہ تمام کتاب کا خُود مُطالعہ کرتے اور یاد کر کے سُنا دیا کرتے تھے۔ اسی طرح 2جِلدوں پر مشتمل ایک بڑی  کتاب فقط ایک رات میں مطالعہ فرمالی۔([2])

سُبحٰنَ اللہ! اللہ پاک ہمیں دِینی کتابیں پڑھنے اور عِلْمِ دِین سیکھنے کا جذبہ نصیب فرمائے۔ الحمد للہ! دِینی کتابیں پڑھنے کے دُنیوی لحاظ سے بھی بہت فائدے ہیں۔

دِینی مطالعہ کے دُنیوی فائدے

*ایک تحقیق کے مُطابق مُطالعے کی عادت ذہنی تناؤ اور پریشانی کو کم کرتی ہے *پڑھنے کی عادت الزائیمر(Alzheimer)جیسے مرض کو روکتی ہے *بلکہ ایک رپورٹ کے مُطابق پڑھنے کی عادت دماغ اور اس کے خُلیات کو قُوت دے کر ڈیمنشیا(Dementia)کے عمل کو سُست کرتی ہے *سوتے وقت اچھی کتاب کا مُطالَعَہ نیند کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔


 

 



[1]...المنتظم فی تاریخ الملوک والامم، جلد:18، صفحہ: 208، رقم:4299۔

[2]...حیاتِ اعلیٰ حضرت ، جلد:1، صفحہ: 257 و258 خلاصۃً۔